کھام گاؤں (واثق نوید) گوندھنا پور مرکز (کیندر) کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد آج مورخہ 8 مارچ کو مراٹھی پرائمری اسکول، گوندھنا پور میں صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کیا گیا۔
اس کانفرنس کا مقصد "نپون مہاراشٹر" پروگرام کے تحت طلبہ میں بنیادی خواندگی اور عددی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔
کانفرنس کا آغاز کیندر پرمکھ خان ابوالمنتظر سر کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ نعیم احمد (سجنپوری ) ، سریتا انترکر میڈم (ضلع پریشد مراٹھی ہائی پرائمری اسکول گارڈگاؤں) نے نپون مہاراشٹر کے احکامات کا خلاصہ پیش کیا۔ اسی طرح محمد جمیل سر ( ماتھنی ) نے تعلیمی مواد ، "جادوئی پٹارا" اور لسانی و ریاضیاتی تعلیمی بکس کے استعمال پر رہنمائی کی۔
تعلیمی کانفرنس کی صدارت گجانن واوگے (گارڈگاؤں) نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر واثق اللہ خان سر (ہیڈ ماسٹر، ضلع پریشد اردو ہائی پرائمری اسکول، اتالی و کنجہرہ) موجود تھے۔
اسی دوران آج 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین بھی شاندار طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر رتنا بیاس میڈم (مانڈکہ) نے ہندوستان کی عظیم خواتین کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔ مرکز کی تمام سینئر خاتون اساتذہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی گئی۔
شکریہ کی رسم ریکھا نریندر وانکھیڑے میڈم نے ادا کی، اور اس طرح تعلیمی کانفرنس اور یومِ خواتین کی تقریبات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئیں۔



