جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)حال ھی میں جلگاؤں شہر کے آسودہ بھادلی راستے پر واقع قدیم زینب آباد جیناباد علاقے میں بجرنگ دل کے ایک نوجوان کا تلوار لیکر دہشت پھیلا کر مسجد میں گھس کر دروازے اور پانی کے مٹکوں کی توڑ پھوڑ کرنے کی حرکت پر پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔تین دن پولس تحویل میں رہنے کی بعد اسے سب جیل بھیج دیا گیا ھے۔اس نوجوان کے خلاف مزید سخت ایکش لینے،مسجد کو سکیورٹی فراہم کرنے اس علاقے میں سی سی کیمرے نصب کرنے کا وفد نے مطالبہ کیا مانگ ،جسے SDPO شری سندیپ گاوت نے منظور کرتے ہوۓ فوری احکامات جاری کئے وفد میں عبدالکریم سالار ،خالد بابا باغبان ،سید ایاز علی،فاروق قادری ،محمود پنجاری ،رئیس پنجاری و دیگر افراد شامل تھے۔



