ملکاپور:30/ اپریل: ( محمد احسان سر ) 29 اپریل 2025 کو ضلع پریشد اردو اعلی تحتانوی اسکول پیپل گاٶں کالے کے کریم خان خلیل خان سر ( اعلیٰ درجہ ہیڈ ماسٹر ) کی خدماتِ معلمی کی تکمیل پر ان کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی صدارت اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر شیخ رفیق شیخ کریم نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی میں کریم خان خلیل خان سر، وحید سر ، عثمان سر، سمیر خان سر، شیخ تابش، سید منظور سر، نجم الحسن سر، حافظ جابر بھائی، شیخ انیس سر، زبیدہ باجی، یاسمین باجی اور پیپل گاٶں کالے کی تمام مساجد کے امام صاحبان، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے نائب صدر، اراکین، تمام اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔
جماعت ہفتم کی طالبہ سارہ فاطمہ شیخ انیس اور جماعت چہارم کی عالیہ فاطمہ معین خان نے اپنے الوداعیہ جذبات کا اظہار کیا۔ اساتذہ محمد علیم اسمٰعیل سر، اقرار حسین ابرار حسین سر، اور اعزازی شخصیت کریم خان خلیل خان سر نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔
اسکول اور طلباء کی جانب سے کریم خان سر کو تحائف پیش کر الوداع کیا گیا. صدرِ مجلس شیخ رفیق نے اپنے خطاب میں اسکول کی ترقی اور کریم خان سر کی گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی. شکریہ کی رسم وسیم خان سر نے ادا کی.
نظامت کے فرائض افضل حسین سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دںیٔے۔ کریم خان سر نے تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.