
شہرِ عزیز مالیگاؤں کی ایک بہت ہی محترم اور ہر دلعزیز شخصیت سعید فارانی صاحب کے فرزندِ ارجمند اویس فارانی کے ولیمے کی تقریب
میں شرکت کا موقع ملا، مغرب کی نماز پونہ کے مشہور شاعر جناب اسلم چشتی صاحب کے ساتھ ہی ادا کی، اردو مشاعروں پر جناب نے پر مغز تبصرہ فرمایا اور کافی دلچسپ باتیں کیں ایک یادگار ملاقات کے بعد میں اور ارشاد انجم صاحب ساتھ ہی فارانی صاحب کے فارم ہاؤس پہنچ گئے ۔
وہاں ممبئی کے ایک عظیم اور معتبر قلمکار جناب ندیم صدیقی صاحب سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوگیا، موصوف کے ساتھ ہی ضیافت کرنے کے بعد پتا چلا کہ ان کی ممبئی کی گاڑی دس بجے جانے والی ہے اس لیے ٹریپل سیٹ ہم لوگ اپسرا ٹراویلس پہنچے اور راستے میں ندیم صدیقی صاحب سے اردو ادب پر بہت مفید باتیں سننے کو ملیں ۔
کل ملا کر یہ ایک یادگار شام رہی
کچھ یادگار تصاویر بھائی ارشاد انجم کے موبائل سے لی گئیں جو حاضر ہیں ۔
آخر میں سعید فارانی سر اور ان کے خانوادے کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات
فرحان دل مالیگاؤں