ملکاپور:28/ اپریل( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام تمام علمائے کرام ، آںٔمہ مساجد ، قوم وملت کے دانشوران، مذہبی و دینی تنظیموں کے سربراہان و عوام سے مشترکہ دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترتیب دیںٔے گںٔے پروگرام کے مطابق مرکزی حکومت کے نافذ کردہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف 30 اپریل کو رات 9 بجے تا 9.15 بجے کے دوران یعنی 15 منٹ کے لئے اپنے مکانوں ، دکانوں ، کارخانے و دیگر کاروباری ادارے جات و تجارتی مراکز میں " بتی گل مہم" کے تحت روشنی بند کر دیں۔
اور 30 اپریل 2025 کو رات 9 بجے تا 9.15 تک اس 15 منٹ بتی گل مہم احتجاج کے ذریعے مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی قانون کے خلاف اپنی ناراضگی درج کراںٔے اور پر امن طریقے سے اپنے احتجاج کو درج کرانے کی مہم چلائی جاںٔے اور اس بتی گل مہم میں اس بات کا سختی سے خیال رکھیں کہ کسی بھی قسم کا شور شرابہ، شرارت و غیر قانونی حرکت نہ ہو اور نہ ہونے دیں.
احتیاط کے ساتھ پرامن احتجاج کا مظاہرہ کریں ایسی اپیل کی گئی ہے.