مسیرہ فردوس کی شاندار تعلیمی کامیابی دسویں جماعت میں 87.40 فیصد نمبرات کے ساتھ نمایاں کارکردگی
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 18, 20251 minute read
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) برار کے معروف علمی و تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبہ مسیرہ فردوس بنت خواجہ سیف الدین نے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے ایس ایس سی امتحان (فروری 2025) میں 87.40 فیصد نمبرات حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی اور خاندان کا نام روشن کیا۔ مسیرہ فردوس نے انگریزی میں 92، ہندی-اردو میں 88، مراٹھی میں 71، ریاضی میں 84، سائنس میں 82 اور سماجی علوم میں 88 نمبرات حاصل کیے، جو ان کی محنت، استقامت اور بہترین تربیت کا مظہر ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ "مسیرہ" عربی زبان کا خوبصورت نام ہے، جس کے معنی ہیں: "سفر"، "تحریک" اور "ترقی کی جانب مسلسل بڑھنے والا راستہ"۔ یہ نام خود ایک پیغام ہے کہ علم و کامیابی کا سفر کبھی نہیں رکتا، اور یہی جذبہ طالبہ کے اندر جھلکتا ہے۔ موصوفہ نے اکولہ کے معروف تعلیمی ادارے صفہ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد خواجہ سیف الدین اس وقت ریاض (سعودی عرب) میں مقیم ہیں، جبکہ دادا الحاج خواجہ خطیب الدین وظیفہ یاب صدر مدرس ہیں، جو تعلیمی حلقوں میں ایک معتبر نام رکھتے ہیں۔ اس کامیابی پر خاندان کے تمام افراد اور اساتذہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسیرہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ سعید مرزا (کھام گاؤں) نے کہا کہ مسیرہ نے ثابت کر دیا کہ محنت اور عزم انسان کو ہر منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی لگن سے آگے بڑھتی رہیں اور ملت و قوم کا نام روشن کریں۔