مالیگاؤں(پریس ریلیز) نماز عیدالفطر کی طرح اب نمازعیدالاضحی بھی عیدگاہوں پرپڑھی جائے گی ۔
ہم قربانی کے جانوروں پرپوری توجہ دیتے ہوئے ہماری آسانی کے خاطراپنے محلے کی مسجدوں میں نماز عیدالاضحی اداکرتے ہیں۔
لیکن نمازعیدالاضحی عیدگاہوں پرنہ پڑھنے سے اس ثواب سے محروم ہوجاتے ہیں۔
اس لئے نمازعیدالاضحی اپنے علاقے و محلوں کی مسجدمیں نہ پڑھتے ہوئے عیدگاہوں پرپڑھی جائے صرف ضعیف و کمزور حضرات کیلئے اپنے علاقے و قریب کی مسجد میں انتظام کیاجائے تا کہ کمزوری کے باعث وہ دور جانے سے اور عید کی نمازپڑھنے سے بھی محروم نہ رہیں اورثواب سے بھی محروم نہ رہیں۔
عیدگاہوں کے ذمہ داران سے اپیل ہیکہ نمازعیدالاضحی کا کون سا وقت متعین ہو گا ۔
اخبارات میں دے دیاجائے تاکہ مصلی حضرات بروقت پر پہنچنے کی کوشش کرینگے۔
نیز دوسری جانب احمد بن عبدالعزیز نے کارپوریشن کے اعلی عہدیداران سے مطالبہ کیاھے کہ وہ نمازعید الفطر کی طرح نماز عید الاضحی میں بھی تمام عیدگاہوں کی صاف وصفائی کی جائے اورفی الحال موسم برسات میں عیدگاہوں کے آنے جانے والے راستوں پر کیچڑ پانی ہونے سے نمازیوں کو بیحد تکلیف کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا عیدگاہوں پر مورم کا نظم کیاجائے اورجن مقامات پر راستوں پرپانی زیادہ رہیگا۔اسے سیکشن پمپ سے کھینچا جائے تاکہ نمازیوں کوکسی بھی قسم کی تکلیف محسوس نہ ہو۔
ایسی تحریری اطلاع باغ عبدالعزیز شوشل کمیٹی سے موصول ہوئی