ملکاپور (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل و ہدایات کے مطابق بروز بدھ 30 اپریل 2025 کی رات میں 9 بجے سے 9.15 تک ملکاپور میں بھی وقف ترمیم ایکٹ کے خلاف مشترکہ و علامتی احتجاج کیا گیا۔
اس عمل میں شہر بھر کے مسلمانوں نے رات 9 بجے سے 9 بج کر 15 منٹ تک اپنے گھروں، دکانوں، تجارتی مراکز و کاروبار و دیگر سینٹرز کی بجلی بند رکھی اور اپنا احتجاج درج کرایا اور ناراضگی کا اظہار کی اور شہر ملکاپور کے مسلم تقریباً سبھی محلوں و علاقوں میں اندھیرا گھپ چھا گیا۔
اس پر امن احتجاج میں عوام نے بجلی بند رکھ کر حکومت کو یہ پیغام دیا کہ وہ وقف املاک میں مداخلت نہ کرے اور ہمیں یہ کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مطابق یہ آئینی و مذہبی حقوق کے خلاف ہے۔
اس اپیل کی تائید و پیروی کرتے ہوئے پورے ملک کے ساتھ ساتھ ملکاپور کے مسلمان برادران نے پرامن و خاموش احتجاج درج کرایا اور اتحاد کا ثبوت پیش کیا.
شہر کے سماجی و دینی حلقوں نے اس احتجاج کو کامیاب بنایا اور اپنی ناراضگی درج کراںٔی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے رد کرے اور مذہبی اداروں میں مداخلت نہ کرے.