
برہان پور (اعجاز احمد راہی کے ذریعہ) دارلسرور شہر برہان پور مدھیہ پردیش کی سرحد سے لگے 10 کلو میٹر دور مہاراشٹرکے خانہ پور کی ضلع پریشد کی َاردو اسکول میں ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس و اسکولی میگزین پرواز کا اجراء جوش و خروش سے عمل میں آیا..
کتاب دوستی کا پیغام، کے ضلعی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے سلیم خان زرار خان سر کی عزت افزائی کی
ضلع پریشد اردو اسکول، خانہ پور میں مورخہ 29 اپریل 2025 بروز منگل کو اسکولی میگزین "پرواز" کا اجراء اور تعلیمی کانفرنس ۔ "کتابوں سے دوستی بڑھائیں" اس نعرے کے تحت اسکول نے تعلیمی و ادبی سرگرمیوں کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جسے شیخ عزیز سر کے فرزند عدین نے کی۔ اس کے بعد طالبات نے حمد و نعت پیش کی۔ صدارت کے فرائض شیخ رئیس الدین سر نے انجام دیے۔؛ اسکولی میگزین "پرواز" کا مقاصد اور ترتیب کی وضاحت کلیم قادری سر نے کی۔
مہمانانِ خصوصی کا استقبال شال اور گلدستے پیش کرکے کیا گیا۔ سرپنچ کُسُم تائی نروڑے، اسکول کمیٹی کے صدر قاضی فصیع الدین، نائب صدر خلیل صاحب، گرام پنچایت کے معزز اراکین اور والدین و سرپرستوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو وقار بخشا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں نفیس سر (اردو سنگٹھنا، جلگاؤں)، محمد عاشق سر ہیڈ ماسٹر راویر اسکول نمبر 2، شیخ عارف سر ہیڈ ماسٹر، پی ایم شری اسکول نمبر 1، شیخ حنیف سر ہیڈ ماسٹر، کرجود، شیخ رفیق، شیخ غفار سر، صدر مدرس شیخ محسن سر، صدر مدرسہ شاہین میڈم رسول پور، اختر سر ہیڈ ماسٹر، این پور، عرفان خان سارا لینڈ ڈویلپر، برہانپور جلیبی سینٹر کے مالک محمد ابرار برہانپور، شیخ شفیق سر، سابق سوسائٹی ڈائریکٹر و ریاستی اردو شعبہ صدر مختار سر انچارج مرکز پرمکھ، فیض پور، چودھری سر گرام سیوک، خانہ پور ایوب خان سر انگلو اردو ہائی اسکول، راویر، سید رفیق صاحب، رشید صاحب، اور مستری عدین صاحب شامل تھے۔
اس کے علاوہ معروف شعراء میں نعیم اختر خادمی، احد امجد اور انور ماہی طنزو مزاح کے شاعربھی بطور خاص مہمانِ ذی وقار شریک ہوئے۔
پروگرام کی نظامت ہارون عثمانی سر نے کی، جب کہ نوجوان ٹرینی فرید تڑوی نے خصوصی طور سے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
پروگرام میں ضلعی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے سلیم خان زرار خان سر نے، جنہوں نے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا۔
اور ریاستی سطح پر شرکت کی ان کی خصوصی عزت افزائی سابق جن شکھشک فہیم سر، فضل الرحمٰن سر اور رئیس سر کے ہاتھوں کی گئی۔
نو منتخب ڈائریکٹر، بھُساول سوسائٹی کے شیخ سلیم شیخ لال کی موجودگی بھی خاص اہمیت کی حامل رہی۔ پروگرام کے بعد ہیڈ ماسٹر شیخ عزیز شیخ بسم اللہ سر نے دیگر ہیڈ ماسٹروں سے تعلیمی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔
پروگرام کے اختتام پر آٹھویں جماعت کے طلباء کا الوداعی پروگرام بڑے ہی جذباتی ماحول میں منعقد ہوا۔
طلباء نے اساتذہ کو تحائف پیش کیے، اور اسکول کی جانب سے طلباء کو یادگاری تحفے دے کر نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ہیڈ ماسٹر عزیز سر نے طلباء کو مستقبل کی رہنمائی فراہم کی۔ اختتامی مرحلے میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہری مرچ کے چٹ پٹے پکوان کو خاص طور پر پسند کیا گیا۔
آخر میں پروگرام کے تمام شرکاء و مہمانانِ کرام کا شکریہ سید شفیق سر نے ادا کیا، اور صدر کی اجازت سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔