
ملکاپور ( محمد احسان سر ) دنیا میں آنا اور پھر دنیا سے رخصت ہونا یہ نظام قدرت ہے. موت برحق ہے جس کا ذائقہ ہر جاندار کو چکھنا ہے مگر دنیا متعدد خوش نصیب ایسے گذرے ہیں جنھیں قابل رشک انداز سے موت آئی۔
جیسا کہ حال ہی میں اکولہ کی عثمان آزاد اردو اسکول کے سابق کلرک اور ساکن حاجی نگر ، اکوٹ فیل کے مخلص ،سادہ، نیک دل انسان احسان اللہ خان کی 13 مئی 2025 بروز منگل مکہ معظمہ میں حرم شریف میں خانہ کعبہ کے سامنے نمازِ ظہر کی اداںٔیگی کے دوران چوتھی رکعت میں انتقال کرگئے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
قارئین دعا کریں۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرماںٔے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے (آمین)
یہ اطلاع ملتے ہی اکولہ و اطراف میں گہرے رنج و غم کا ماحول پھیل گیا. ان کی موت حرم شریف میں لکھی تھی یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے شہر و اطراف میں واںٔرل ہوگںٔی۔
اور لوگوں کی گفتگو کا موضوع بن گںٔی لوگ مرحوم احسان اللہ خان کو خوش نصیب شخص قرارِ دیتے نظر آرہے ہیں.
آج 14 میٔ بروز بدھ مرحوم کی غاںٔبانہ نماز جنازہ بعد نمازِ عشاء ، مسجد الفلاح سولہ سو پلاٹ اکوٹ فیل اکولہ کے سامنے ادا کی جائیگی۔ اللہ ان کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)