ملکاپور: ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ تعلقہ ناندورہ کے ایس پی ایم مراٹھی کالج بارہویں آرٹ فیکلٹی کے طالب علم شہزاد خان جابر خان جنھیں کالج نے سیشن 2024.2025 کا بیسٹ اسٹوڈنٹ آف دا ایئر ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔
اسی سال انھوں نے HSC بارہویں بورڈ امتحان 2025 میں 72.83 فیصد نمبرات حاصل کر نمایاں کامیابی درج کراںٔی اور کالج میں ٹاپ رہے اور کالج کا نام روشن کیا اس ضمن میں جی ایس GS کالج کھام گاؤں میں ٹاپر طلبہ کا استقبالیہ پروگرام 22 میٔ 2025 جمعرات کو منعقد کیا گیا تھا۔
جس میں ناندورہ ایس پی ایم مراٹھی کالج کے شہزاد خان جابر خان کا استقبال IPS ادھیکاری شرینیک لودھا سر ASP کھام گاؤں و دیگر معززین کے ہاتھوں یادگار مومینٹو، سرٹیفکیٹ اور گلدستہ پیش کر کیا گیا اس موقع پر ان کے والد محترم جابر خان سعید کو بھی مبارکباد پیش کی گئی اور تمام حاضرین ٹاپر طلبہ کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انکی سراہنا و ستائش کرتے ہوئے انھیں روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی گئی.