ملکاپور ، بجلی تقسیم کار کمپنی جلد بجلی اور ڈی پی کا مسئلہ حل کرے ، پر زور عوامی مطالبہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 25, 2025
0
share
ملکاپور: ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق ملکاپور شہر کے شہریوں کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ضمن میں این سی پی کے ضلع نائب صدر پرساد نارائن راؤ جادھو کی قیادت میں عہدیداروں اور کارکنوں نے 22 مئی کو بجلی تقسیم کے ایگزیکٹیو انجینئر ملکاپور سے ایک درخواست کے ذریعہ اس مسئلہ پر فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر کی متعدد بستیوں میں بجلی کی فراہمی کے مسئلے سے شہری بہت پریشان ہیں۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے، موجودہ 100 kV صلاحیت کی ڈی پی اوور لوڈ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے بار بار وولٹیج گرنا، بجلی کی غیر مستحکم فراہمی اور برقی آلات کو نقصان پہنچنا جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی، اور طلباء کی پڑھائی اور حفاظت براہ راست متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنی کی عدم توجہی کے باعث شہری سخت پریشان ہیں۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان مطالبات پر فوراً غور کیا جائے اور شہر کے مکینوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ عرضی داخل کرتے وقت ضلع نائب صدر پرساد جادھو، سٹی ورکنگ پریذیڈنٹ ایڈوکیٹ شعیب شیخ، احفاظ ٹھیکیدار، شیواجی گھلے، نجم رشیدی، فیاض سر، سلیم چوہان ، شراون واگھ اور شہر و علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔