چالیس گاؤں:(پریس ریلیز) شہر چالیس گاؤں السلام انگلش اسکول و رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے کرئیر گائیڈنس،موٹیوشنل اور تقسیم انعامات کی تقریب عمل میں آئی۔شہر کی ذاکر حسین سوسائٹی میں نگر پالیکا کے شادی ہال میں یہ شاندار تقریب منعقد کی گئی تھی۔
اس پروگرام کا آغاز رفیق پٹوے سر کی تلاوت سے ہوا۔نعت پاک نذرانہ سید الطاف علی سر نے پیش کیا۔
رہبر فاونڈیشن کے رکن محسن حسن خان افتتاحی کلمات نیز پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔بعد ازاں گل و شال دے کر مہمانان کا استقبال کیا گیا۔
جلگاؤں سے تشریف لائے معروف استاد و کرئیر کونسلر عارف محمد خان نے دہم اور بارہویں کے کورسیس کی تفصیلی معلومات طلبہ اور سامعین کے گوش گزار کیں۔ساتھ طلبہ کو تلقین کی کہ اپنی قابلیت اور دلچسپی کے لحاظ سے کرئیر کا انتخاب کرے۔ساتھ ہی موصوف نے
مختلف داخلہ امتحانات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
معروف نیشنل ٹرینر و موٹیوشنل اسپیکر سید الطاف علی رہنما نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے۔کیونکہ جیسی تربیت ہوتی ہے ویسے نتائج آتے ہیں۔نوجوانوں سے انھوں نے کہا کہ وہ موبائل کے غلط استعمال، گٹکا کی لت اور نشہ آور چیزوں سے دور رہے۔اسی پروگرام شہر کی مختلف اسکولوں و جونئیر کالجز میں اول پانچ آنے والے طلبہ کا بھی ٹرافی دے کر استقبال کیا گیا۔
ساتھ ہی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والوں کی بھی پذیرائی کی گئی۔دیر رات تک چلےاس پروگرام طلبہ و سرپرست کی کثیر تعداد موجود تھیں۔نظامت کے فرائض رفیق سر بحسن خوبی انجام دئیے۔عمران سر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔پروگرام کی کامیابی کے لیے السلام انگلش کی انتظامیہ،صدر مدرس و اسٹاف کے ہمراہ رہبر فاونڈیشن کے تمام اراکین نےخوب محنت کی۔