
ملکاپور :8/ میٔ ( محمد احسان سر ) ملکاپور بارہ داری کی معروف شخصیت حاجی محمد عثمان ماسٹر نے اپنے دولت کدے پر ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین حج کے استقبال میں تہنیت پیش کی. امسال حال ہی میں ملکاپور سے حج بیت اللہ کے عظیم الشان و مبارک سفر کی ادائیگی کے لئے شہر و اطراف کے معززین و محترمین مرد وخواتین عازمین حج علیم قریشی ، عبدالمجید ٹھیکدار ، اظہر خان ظفر خان، فہیم قریشی، مدثر بھائی مالوی، ڈاکٹر سید اظہر ، سید جلال الدین ، عبدالرؤف چاندور بسوہ ، اقبال سیٹھ بدنیر بھولجی و دیگر ان شاء اللہ روانہ ہورہے ہیں.
عازمین حج کے اعزاز میں 8 میٔ 2025 بروز بدھ صبح 12 بجے حاجی محمد عثمان ماسٹر کے دولت کدے پر استقبالیہ نشست کا اہتمام عمل میں آیا ساتھ ہی دعوت ضیافت کا بھی شاندار اہتمام کیا گیا اور مہمان نوازی و خاطر و مدارت کی گئی بعد از حاجی محمد عثمان ماسٹر نے حاضرین عازمین حج کو خوبصورت رومال پیش کر استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی اور سفر کی کامیابی اور حج مقبول کے لئے دعاؤں سے نوازا.
معلوم ہوکہ عازمِ حج فہیم قریشی کی نواسی عازمِ حج مہک عربیہ جس نے حال ہی اردو گرلس جونیئر کالج سے مںٔی 2025 میں بارہویں جماعت ساںٔنس میں % 80.83 فیصد مارکس حاصل کر نمایاں کامیابی درج کراںٔی اور اب اپنے نانا جان عازمِ حج فہیم قریشی کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہورہی ہے.
حاضرین مجلس نے عازمین حج سے مکّہ مدینہ میں دعاؤں کی درخواست کی. مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاج رشید خان جمعدار ،کلیم بھائی ، سابق ہیڈماسٹر لیاقت اللہ خان ، حاجی نصیر صاحب ، صحافی محمد احسان سر ، محمد ذاکر کلیم، اسماعیل خان ناندورہ ، مدرس محسن خان ، مدرس مشیر شمشیر، محمد عاطف سر موجود تھے. شیخ حفیظ، محمد فاروق کلیم ، محمد عرفان سلیم ، ساجد سلیم نے عازمین حج اور شرکت فرما تمام مہمانان کا خیرمقدم و خاطر و مدارت کی. حاجی محمد عثمان ماسٹر ، عبدالرحیم بابو صاحب ، محمد زبیر سر، محمد رضوان سر ، محمد شاہد اسماعیل نور اور تمام نور فیملی نے تمام عازمین حج اور مہمانان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کے انھیں ساتھ الوداع کہا.