
ملکاپور: 9/ مئی (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق 7 مںٔی 2025 کو ریاست کے ناںٔب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کے ساتھ دیوگیری بنگلے، ممبئی پر این سی پی اقلیتی سیل محکمہ کے علاقائی نریکشک نجیب بھائی ملا کی پہل و پیش قدمی اور بلڈھانہ ضلع صدر ناظر قاضی کے توسط و کوشش سے میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر علاقائی اقلیتی کمیشن کے رکن وسیم برہان ، ریاستی جنرل سیکریٹری لطیف بھائی تمبولی ، ایڈوکیٹ وسیم قریشی ، آل انڈیا جمعیت القریش ناںٔب صدر عمران بھائی قریشی ، مبین بھائی قریشی ، صابر بھائی قریشی ، ریاستی ناںٔب صدر خواجہ الدین تمبولی و دیگر موجود تھے. مہاراشٹر قریشی کانفرنس ڈسپلن بورڈ کی نشست و گفتگو ناںٔب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کے ساتھ منعقد ہوںٔی جس میں قریشی کانفرنس مہاراشٹر کے نائب صدر ذاکر قریشی اور ایڈوکیٹ وسیم قریشی نے قریشی برادری کے مختلف مسائل کو اٹھایا اور برادری کے مساںٔل و مطالبات کو اجیت دادا پوار کے سامنے رکھا.
میٹنگ وقت پر شروع ہوئی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا. موصولہ اطلاع کے مطابق مساںٔل و مطالبات سننے کے بعد اجیت دادا پوار نے مثبت یقین دہانی کرائی.