مہانگر پالیکا اردو اسکول غریبی ہٹاؤ نمبر 2، بیجاپور ناکہ، سولاپور کے چھ طلبہ نے پانچویں جماعت کی اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ان طلبہ میں عایئشہ عظیم شیخ نے 216 نمبر حاصل کر کے اسکول میں پہلا رتبہ حاصل کی ہے۔
اس کے بعد دیگر طلبہ نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے:
* ثرَیّا ثناءاللہ شیخ – 186 نمبر
* عبداللہ ابو طاہر جمعدار – 136 نمبر
* محمد یحییٰ عمران جمعدار – 130 نمبر
* عشفیہ اعجاز شیخ – 128 نمبر
* محمد غوث توفیق شیخ – 124 نمبر
اس کامیابی کے پیچھے جناب گریش پنڈت (افسرِ انتظامیہ، میونسپل پرائمری ایجوکیشن بورڈ سولاپور) کی حوصلہ افزائی کارفرما رہی۔ اسی کے ساتھ رَجنی راول اور نیلوفر سیّد (نگراں) کی رہنمائی، اور صدر مدرس صالحہ شیخ، عظیم شیخ، رضیہ ہنڈکری، علینا مدت، ترنم بڑے پیر، اور آرتی گایکواڑ کی معاونت حاصل رہی۔
اسکالرشپ امتحان کے ساتھ ساتھ، اسکول کے طلبہ نے جواہر نوودیہ اسکول داخلہ امتحان، گروکل ٹالینٹ امتحان، آئیڈیل مومنٹ اسکالرشپ امتحان اور مائنورٹی ٹیلنٹ سرچ امتحان میں بھی حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ ان طلبہ کی رہنمائی استاد عمران جمعدار سر نے کی۔
طلبہ کی اس کامیابی پر والدین نہایت خوش اور مطمئن ہیں۔ یہ کامیابی پورے اسکول کے لیے فخر کی بات ہے۔