اسکول نمبر 47 میں گلاب کے پھول سے بچوں کا استقبال کیا گیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 16, 2025
0
share
مالیگاؤں(پریس ریلیز) نیاپورہ اسحاق منشی ٹاؤن ہال میں جاری اردو پرائمری اسکول نمبر 47 میں 16 جون 2025 بروز پیر اسکول کا پہلا دن طالبان علم میں حوصلہ پیدا کرنے اور علم سے رغبت پیدا کرنے کے لئے بچوں کو گلاب کا پھول دے کر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جس سے بچوں کا حوصلہ بلند ہوگا اور علم حاصل کرنے کا ذوق بڑھے گا ۔ گلاب کے پھول سے استقبال پر بچے خوشیوں سے سرشار نظر آئے اور فوراً اپنی کلاس میں زیر تعلیم دیگر طلباء کو بھی حاضر کیا ۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن اُردو پرائمری اسکول نمبر 47 کی صدر معلمہ،معاون معلمات سمیت سہیل ماسٹر،ساجد عبدالحمید سر حاضر تھے ۔