بال بھارتی اُردو لسانی کمیٹی مہاراشٹر کی صدارت محمد یاسین اعظمی صاحب کو ملنے پر استقبالیہ انجمن محبان اردو کتب کے زیراہتمام ترقی تعلیم کے دفتر پر منعقد نشست میں محبان اردو ضرور شرکت کریں۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 16, 2025
0
share
مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کی جانب سے ایک اعزازی پروگرام محمد یاسین اعظمی صاحب کے اعزاز منعقد کیا جا رہا ہے۔
شہر عزیز مالیگاؤں کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ بال بھارتی اردو لسانی کمیٹی مہاراشٹر کی صدارت ہمارے شہر کے ایک متحرک شخصیت جناب محمد
یاسین اعظمی صاحب کو تفویض کی گئی ہے۔ اس عہدے کے ملنے پر آج بروز پیر 16جون 2025عد نماز عشاء رات دس بجے ایک اعزازی استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ بمقام: آفس ترقی تعلیم پبلی کیشنز ، اپنا سوپر مارکیٹ کے پیچھے مالیگاؤں ۔
اس ضمن میں الفرقان بک ڈپو پر گذشتہ روز ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔
زیر نظر تصویر میں حاضر ممبران نظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ محبان اردو سے التماس ہے کہ اس نشست میں ضرور شرکت کریں ، ایسی درخواست انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کےصدر و اراکین نے کی ہے ۔