جلگاؤں میں الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے بزم اردو ادب کے سالانہ ایوارڈ احسان رسلپوری ، قیوم راز مارولوی ، معین الدین عثمانی اور عقیل خان بیاولی کو تفویض و ٦ کتابوں کی رسم رونمائی کا انعقاد کامیابی سے ہمکنار
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 01, 2025
0
share
جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے) یہاں کی الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے بزم اردو ادب جلگاؤں کے سالانہ اعزازات میں شاعر احسان رسلپور کو احمد عاجز بیاولی ایوارڈ ، شاعر قیوم راز مارولوی کو ساحر ادیبی ایوارڈ ، افسانہ نگار و ادیب معین الدین عثمانی کو احمد کلیم فیضپوری ایوارڈ اور صحافت کے لیۓ عقیل خان بیاولی کو سید قاسم جلگاوی ایوارڈ مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تفویض کیۓ گیۓ ، پروگرام کی صدارت ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے کی۔ اس موقع پر صحافی ادیب و محقیق شمیم طارق ، سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمینٹ ارتکاز افضل اورنگ آباد ، آل انڈیا ریڈیو پروگرام براڈکاسٹر خان مقیم احمد خان ، صحافی و صدر خلافت ہاؤس سرفراز آرزو ، وائرل نیوز کے مفتی محمد ہارون ندوی ، اردو دوست مندڈاجی ناسک ، سبکدوش انچارج آکاشوانی جلگاؤں اردو پروگرام جاوید انصاری مالیگاوں ، ڈاکٹر غیاث الدین عثمانی ، الفیض فاؤنڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، صدر عبدالعزیز سالار ، اے۔ٹی۔ایم کے صدر اعجاز ملک ، وغیرہ کے ہاتھوں بصورت مومینٹو ، سپاس نامہ ، شال ، گیارہ ہزار کسہ زر فی ایوارڈی لتفویص کیۓ گیۓ۔ قبل ازیں کے کے موتی والا سیمینار ہال اقراء ایچ جے تھم کلج مہرون جلگاوں میں منعقد اس پروقار تقریب کا آغاز مفتی محمد ہارون ندوی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بعد ازاں بزم اردو ادب و الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام مہمانان کا تحائف و گلہاۓ عقیدت دے کر عبدالعزیز سالار ، مشتاق سالار ، صدر مدرس آصف پٹھان وغیرہ ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کے پہلے حصے میں ٦ کتابوں کی مہمانان کے ہاتھوں رسم رونمائی جن میں خوشتر بھساولی کے شعری مجموعہ سوزدروں ، اسلم تنویر کے شعری مجموعہ تیرے بغیر ، افسانہ نگار شاہ ایاز احمد پتھر میں جونک ، افسانہ نگار سلیم خان رسالہ نقوش کا ادبی سفر وغیرہ کتابوں کی رسم رونمائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر تمام ہی صاحب اعزاز حضرات و کتابوں کے مصنفین و ان کے نمائندگان نے اپنے تاثرات بیان کیۓ ، شمیم طارق ، ارتکازافضل ، خان مقیم احمد خان نے اپنے تاثرات میں صاحبان اعزاز و الفیض فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی و شرکاء کی علمی ، ادبی ، تعلیمی رہنمائی کی۔ تقریب کی محسور کن نظامت افتخار غلام رسول ، صابر مصطفی آبادی مشتاق کریمی نے کیں۔جبکہ صدارتی خطبہ ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے بیان کیا۔ بعدازاں انھیں کی رسم شکریہ پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اس موقعہ پر تعلیمی ، علمی ، ادبی و محبان اردو کی کثیر تعداد موجود تھی۔