عقیل خان بیاولی کو سید قاسم جلگانوی ایوارڈ ملنے پر ، احباب کی جانب سے پرتپاک تہنیتی استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 01, 2025
0
share
جلگاؤں، (نامہ نگار):سنیئر صحافی اور اردو زبان و ادب کے ہمدرد قلمکار عقیل خان بیاولی کو 31 مئی 2025ء کو الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے بزم اردو ادب کا اعزاز برائے صحافت" سید قاسم جلگانوی ایوارڈ "سے سرفراز کیا گیا۔
اس خوشی کے موقع پر شہر و اطراف کے ادبی و صحافتی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔موصوف کے اعزاز میں ان کے دوست و احباب نے سن رائز فاؤنڈیشن و پورٹل نیوز چینل یو ٹیوب نیوز ٣٦٥ کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر حاضری دے کر پرتپاک استقبالیہ اور تہنیتی کلمات پیش کیے۔
اس موقع پر معروف صحافی افسانہ نگار سعید پٹیل نے انہیں شال اور گلدستہ پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا۔
تہنیتی ملاقات میں پر سیکریٹری پروفیسر مشتاق بہشتی ، صدر محمد ضیاء باغبان سر، مصطفیٰ خان عرف پپو سیٹھ، آصف بہشتی، نوشاد حمید ، نیوز ٣٦٥ چینل کی طرف سے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر تنویر خان ایڈیٹر ایاز محسن موجود تھے۔تقریب میں موجود افراد نے عقیل خان بیاولی کی اردو صحافتی و تعلیمی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کا یہ اعزاز نہ صرف ذاتی کامیابی ہی نہیں ہے بلکہ جلگاؤں کے اردو حلقے کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے۔