والدین بچوں کو اول دن سے اسکول روانہ کریں ۔ سیوک سوسائٹی کی اپیل
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 15, 2025
0
share
مالیگاؤں(پریس ریلیز) ماضی میں دسویں بارہویں تعلیم تک اکتفا کرلیا جاتا تھا اور اس کا شمار اعلی تعلیم کی فہرست میں ہوتا تھا ۔ الحمدللہ شہر مالیگاؤں میں ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس،ایم ایس،بی یو ایم ایس،سی اے،ایل ایل بی،یو پی ایس سی،ایم پی ایس سی،جیسی اعلیٰ تعلیم میں بھی طالبان علم اچھے نمبرات سے کامیابی و کامرانی حاصل کررہے ہیں۔
ایک وقت تھا ان کورسیس سے شہر کوسوں دور تھا مگر تعلیمی انقلاب نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کر دکھایا ۔ مگر آج بھی سرپرستوں کی زبان پر ایک جملہ ہوتا ہے اسکول کے پہلے دن پڑھائی نہیں ہوتی جبکہ یہ غلط فہمی ہے لمبی تعطیل کے بعد طلباء کا تسلسل ٹوٹا ہوا ہوتا ہے۔ جسے پہلے دن سے ہی جوڑنا ازحد ضروری ہوتا ہے پہلے دن بچوں کو نئی امنگوں اور نئے حوصلوں کیساتھ اسکول روانہ کرنا والدین کا فرض اولین ہے تاکہ ٹوٹا ہوا تعلیمی تسلسل بحال ہوسکے اور اول دن سے بچے پوری دلچسپی اور انہماک کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرسکیں اور طئے شدہ منازل کو عبور کرسکیں۔
اس لئے سیوک سوسائٹی شہریان سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے بچوں کو 16 جون 2025 بروز پیر سے پوری تیاری کے ساتھ اسکول روانہ کریں ۔ تاکہ ان کا مستقبل تابناک اور روشن ہو ۔
اس قسم کی اپیل صدر و اراکین سیوک سوسائٹی نے کی ہے ۔