جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت وقف ترمیمی آرڈیننس کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں تانبہ پورہ کی محنت کش آبادی میں بیداری اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار، الحاج اعجاز ملک، مفتی ہارون ندوی، ایاز علی سید، خالد بابا باغبان، وکاس مورے اور ریاض باغبان نے شرکت کی اور عوام کو اس قانون کے اثرات سے آگاہ کیا۔
اہل محلہ آصف بھائی، جمیل شیخ، وسیم باپو، ذاکر باغبان، ریاض کاکر، فیروز بھائی و دیگر نے اجلاس کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔