دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیاب طلباء کا استقبال اور کیریئر گائیڈنس تقریب کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 04, 2025
0
share
جالنہ 04/ جون 2025( بذریعہ لیاقت علی خان یاسر ضلع نامۂ نگارجالنہ) پیس فاؤنڈیشن جالنہ کے زیر اہتمام اجنتا ڈرائنگ کالج، وشال کارنر، اورنگ آباد چوراہا، جالنہ میں 10ویں اور 12ویں جماعت امتحانات میں نمایاں کامیابی پر ہونہار طلباء کے لیے ایک اعزازی تقریب اور کیریئر گائیڈنس پروگرام کا آج صبح گیارہ بجے انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس میں جالنہ کے مختلف اسکولوں کے اول آنے والے طلبہ کو تمغوں سے سرفراز کیا گیا۔ ان میں شیواجی ہائی اسکول جالنہ کے بھاونا نیوروتی گڈیکر، سوامی ہائی اسکول جالنہ کے پرتھوی راج وشنو جادھو، شہید بھگت سنگھ ہائی اسکول درے گاؤں ورشا گیانیشور واگھسکر، راشٹرا ماتا اندرا گاندھی کالج جالنہ کے بگڑیہ ہرش امیت، راشٹرا ماتا اندرا گاندھی کالج جالنہ کوکاٹے گجانن سکھارام، شہید احسان جعفری اردو ہائی سکول چندن جھیرا جالنہ کے خان اریب نذیر، ملت اردو ہائی اسکول گاندھی نگر جالنہ کے سوہا عمران خان، ممتاز ہائی اسکول جالنہ کے قریشی ماہرہ علیم، نیشنل اردو ہائی اسکول جالنہ کے زینب شیخ سلیم، آکسفورڈ انگلش اسکول جالنہ کے شکھر سشیلواگھمارے، انکوش راو ٹوپے کالج جالنہ کے پراچی رام کسن راٹھوڑ، اردو ہائی اسکول جالنہ کے عفراء نہدیہ لیاقت علی خان یاسرجالنوی، اردو جونیئر کالج جالنہ کے انصاری عبدالاحد، علامہ اقبال اردو ہائی اسکول جالنہ کے نغمہ فاطمہ شیخ کو تمغہ سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام کی صدارت پیس فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر مرزا افسر بیگ نے کی جبکہ ونود جیت محل نے کیرئیر گائیڈ کے طور پر رہنمائی کی۔ پروگرام میں ایڈوکیٹ شیواجی آدمانے، انجینئر معین الدین شیخ، سینئر صحافی احمد نورقریشی، سماجی کارکن بسم اللہ سید نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل شاہ اعجاز نے کی اور اظہار تشکر سشیل واگھمارے نے ادا کئے۔ پروگرام میں پیس فاؤنڈیشن سٹی کے صدر انجینئر عامر شیخ، نذیر پٹھان، قیصر مرزا، نعیم شیخ، فیروز شیخ، ایان شاہ، شعیب ندوی، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔