مالیگاؤں(پریس ریلیز) جیساکہ نمازعیدالاضحی عیدگاہوں پرپڑھناسنت مؤکدہ ھے بہت ساری مساجدمیں ہونے والے درس قرآن کریم میں علمائے کرام نے واضح کردیا ھے کہ نمازعیدالاضحی بھی عیدگاہوں پراداکرناسنت مؤکدہ ھے۔
نیزشوسل ورکرس احمدبن عبدالعزیز وحاجی عتیق احمد میاں جی صاحبان کی یادداشت پرشاشک و کارپوریشن کے دیگر اعلی عہدیداران نے تمام عیدگاہوں پراپناکام کاج اورعمل آوری شروع کردی ھے اوربقرعیدکے تینوں دن کے تناظرمیں صاف صفائی روشنی ٹریکٹرس اور گھنٹہ گاڑی کے اضافہ کے ساتھ ساتھ کامگاروں کااضافہ اوران کی دن بھرکی ڈیوٹی کاآرڈرجاری کردیاہے۔
لھذاہمارابھی فرض بنتاہے کہ ہم بھی کارپوریشن کے آفیسران وملازمین کابھر پورساتھ دیں اسی کے ساتھ مساجدکے ٹرسٹیان وائمہ کرام سے اپیل ہیکہ وہ نمازجمعہ کے بیان میں امت مسلمہ کوعیدالاضحی کی نمازعیدگاہوں پرپڑھنے کی تاکیدکریں۔
نیز عید گاہوں پرنماز پڑھنے کیلئے اکثر کسی وجہ سے وضوٹوٹ جاتاہے توراستوں میں موجود مساجدکے ذمہ داران سے اپیل ہیکہ وہ نمازی حضرات کیلئے مساجدکاوضوخانہ کھول دیں۔
تاکہ عیدگاہوں پرجانے والے مصلی حضرات کوکسی بھی قسم کی کوئی دشواری محسوس نہ ہو عیدکی صبح محلے کی تمام مساجدکے لاؤڈ اسپیکربسے (آواز دھیرے کر کے )عیدگاہوں کے اوقات کااعلان کروادیں۔
تکبیر تشریق آہستہ پڑھتے ہوئے جائیں اوراپنے ہمراہ دیگر ساتھیوں کوبھی لیکرجائیں نمازعیدالاضحی کی عیدگاہوں سے واپسی کے بعد قربانی کریں اورتہوارکی خوشی میں پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کریں ایسی اطلاع باغ عبدالعزیز شوشل کمیٹی سے موصول ہوئی۔