جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) گذشتہ روز ١٥ جون اتوار کے روز جلگاؤں میں مسلم ڈاکٹر پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنا مینٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔
ایم آئی ڈی سی علاقہ میں بی ایچ آر کرکٹ ٹرف کھلے گیۓ اس ٹورنا مین کا فائنل میچ حیات چلینجر اور سن۔شائن اسٹرائکر کے درمیان کھیلا گیا۔
جسے حیات چلینجر نے شاندار جیت حاصل کی۔جبکہ سن۔شائن اسٹرائکر رن اپ رہی۔ دونوں ٹیموں کو فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ڈاکٹر سجاد پٹیل کے والد مرحوم بھیاصاحب پٹیل ٹرافی سمیت ہر کھیلاڑی کو بھی ٹرافی دے کر حوصلہ افزائی کی گئ۔
ایم ڈی پی ایل باکس کرکٹ ٹورنا مینٹ کی آرگینائزر کمیٹی میں ڈاکٹر ماجد ، ڈاکٹر شاھد ، ڈاکٹر انیس ، ڈاکٹر توصیف ، ڈاکٹر ندیم نذر ، ڈاکٹر ابرار پٹیل ، ڈاکٹر رضوان ، ڈاکٹر میز دیشپانڈے ، ڈاکٹر شعیب پٹیل ،ڈاکٹر نوید شیخ ، ڈاکٹروسیم شاہ پر مشتمل کمیٹی نے مذکورہ ٹورنامینٹ کا انعقاد کیا تھا۔یہ جلگاؤں شہر میں یہ اپنی نویت کا پہلا تاریخی کرکٹ ٹورنامینٹ تھا۔ یہ ٹورنامینٹ چھ ٹیموں کے درمیان میں کھیلا گیا۔
ممتا چلینجرس ، پی۔ ڈی۔ ڈی فائٹرس ، سارا انڈین ، ویلنیس بلاسٹر ، حیات چلینجرس اور سن شائن اسٹرائکرس ڈاکٹر کھلاڑیوں پر مشتمل ان چھ ٹیموں کے درمیان ایک ایک گھنٹے کے لیگ کے طور پر ٩ میچیس کھیلے گیۓ۔
جبکہ چار ٹیموں کے درمیان میں دو سیمی فائنل اور ان میں سے جیتنے والی دو ٹیموں جن میں حیات چلینجر اور سن شائن ان ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا گیا۔
جس میں حیات چلینجر اس پہلے ٹورنامینٹ میں بازی ماری۔ بعد ازاں آخر میں مین آف دی میچ ، مین آف دی ٹورنامینٹ بیسٹ فلڈر ، امپائرنگ اسکورر ، کامنٹری و مجموعی بہترین کھیل کے مظارے کےلیۓ ٹرافیاں دے کر حوصلہ افزائی کی گئ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماجد خان ، ڈاکٹر شاھد خان ، نیوز چینل ایاز محسین ، ڈاکٹر سجاد پٹیل ، ڈاکٹر شعیب شیخ ، ڈاکٹر تنویر خان ، ڈاکٹر التمش شیخ ، ڈاکٹر منہاج پٹیل ، ڈاکٹر انیس ، ڈاکٹر شعیب پٹیل وغیرہ سمیت طبی خدمات سے وابستہ دیگر کرکٹ کے شائقین حضرات موجود تھے
فوٹوکیپشن : گرین ٹی شرٹ میں حیات چلینجرس کی فاتح ٹیم جبکہ لال ٹی شرٹ میں رنر اپ ٹیم