ڈاکٹر ساجد علی "ودربھ گورو ایوارڈ 2025" سے سرفراز سماجی خدمات، تعلیم، انسانی حقوق اور امن کے فروغ میں نمایاں کردار پر اعزاز
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 17, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ناندگاؤں کھنڈیشور تعلقہ کی بستی دھولاسری سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی خدمت گزار اور اے پی جے عبدالکلام ہیومینٹی اینڈ پیس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ساجد علی سعید علی کو ان کی مسلسل سماجی خدمات کے اعتراف میں "ودربھ گورو ایوارڈ 2025" سے سرفراز کیا گیا۔ یہ باوقار اعزاز ویر شیو چھترپتی سنگٹھن، ایس آر این فلمس پروڈکشن اور نیوز انڈیا 24 کے اشتراک سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا، جو کیوریا سریش بھٹ سبھا گرہ، ریشمی باغ چوک، ناگپور میں عمل میں آئی۔ تقریب کی صدارت راجے مدھوجی بھوسلے (ناگپور) نے کی، جبکہ مشہور اداکار، فلم ساز و ہدایتکار ساگر نکم، زی مراٹھی و سونی مراٹھی کے معروف چہروں کے ساتھ ساتھ معروف مراٹھی فلم جیوا شیو کے پروڈیوسر اور قومی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار مدھور بھنڈارکر کی موجودگی میں ڈاکٹر ساجد علی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ساجد علی کو یہ ایوارڈ تعلیم، خواتین کی فلاح، انسانی حقوق اور امن کے فروغ جیسے اہم شعبوں میں ان کے مسلسل کام اور خدمات کے پیش نظر دیا گیا۔ ان کی سماجی جدوجہد اور انسانیت کے لیے خدمات کو بھرپور سراہا گیا۔ ایوارڈ ملنے کے بعد گاؤں اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکباد دی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔