ملکاپور ،سابق کونسلر یوسف خان عثمان خان ہوئے گورو پرسکار کے لئے منتخب
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 14, 2025
0
share
ملکاپور : 14/ جون ( محمد احسان سر ) سابق میونسپل کونسلر یوسف خان عثمان خان کو روزنامہ لوک مت میڈیا گروپ کی جانب سے بلڈھانہ گورو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے. بلڈھانہ ضلع کی ترقی و بہتری کے لئے باوقار و نمایاں کردار ادا کرنے اس ضمن میں انھیں بلڈھانہ گورو پرسکار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے تفصیلی خبر یہ ھیکہ 11 جون 2025 کو روزنامہ لوک مت میڈیا گروپ کے چیف مینجر راجیش پانڈے پراںٔیویٹ لمیٹیڈ اکولہ کی جانب سے ملکاپور سابق کونسلر یوسف خان عثمان خان کا نام کا اعلان کیا ہے اس نسبت سے شہر ملکاپور میں سابق کونسلر یوسف خان کا استقبال الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ ، ایڈوکیٹ ہریش راوڑ ، انیل گاندھی ، اضغر خان جمعدار، ایڈوکیٹ جاوید قریشی ، فیروز خان افسر خان ، ساجد خان پٹھان، محمد ذاکر میمن ،رحیم اشرف خان ، محمد سلیم ایم ایس ، اشرف پینٹر ، عاصم جمعدار ، محمود صاحب ، جاوید ٹھیکدار سماجی تنظیم امن ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز فاؤنڈیشن کے صدر شیخ صدام قریشی ، ناںٔب صدر احسان گلاب خان ، سنیٔر ایوب شاہ و دیگر ممبران نے کیا۔
شہر کے مختلف مقامات پر موصوف کا استقبال کیا جارہاہے اور انھیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے.