جلگاؤں (سعید پٹیل ) شہر کے کے کے گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کے موظف پرنسپل عقیل خان بالمعروف عقیل بیاولی کو جلگاؤں میں الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو صحافتی خدمات کے لیے سید "قاسم جلگانوی ایوارڈ "٢٠٢٥ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ایکتا سنگھٹنا نے ان کے دولت کدہ جاکر انہیں شال، ناریل اور تحائف سے نوازا۔ اس وقت ان کا فرزند عاصم خان بھی موجود تھا۔ایکتا سنگھٹنا کے مفتی خالد ،حافظ رحیم پٹیل ، فاروق شیخ ، ندیم ملک ، عمران شیخ ، انیس شاہ ، متین پٹیل ، مظہر خان ، انور خان ، یوسف خان ، امجد پٹھان ، عارف دیشمکھ ، مولانا قاسم ندوی ، مولانا عمر ناصر وغیرہ نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تہنیتی کلمات سے ستائش کی۔
فوٹو کیپشن
مفتی خالد، فاروق شیخ رحیم پٹیل عقیل خان صاحب کا اعزاز کرتے ہوئے۔