نئے تعلیمی سال کی شروعات: lunch box خریدتے وقت احتیاط کیوں ضروری ہے؟ عقیل خان بیاولی جلگاؤں موظف صدر مدرس ۔ تحقیق و تجزیہ: بچوں کی صحت پر مبنی رپورٹ۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 27, 2025
0
share
نۓ تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ نئی کتابیں، نیا یونیفارم، نیا بیگ، نئی واٹر بوتل اور سب سے اہم، نیا لنچ باکس ،یعنی وہ "ڈبہ" جس میں ماں کی محبت بھرا کھانا روز بچے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔مارکیٹ میں آج کل ڈبوں کی بہتات ہے۔ مختلف سائز ڈیزائن اور مٹیریئل میں دستیاب یہ ڈبے بظاہر دلکش ہوتے ہیں، لیکن کیا وہ واقعی بچوں کے لیے محفوظ ہیں؟
یہ رپورٹ خاص طور پر والدین کے لیے ہے، تاکہ وہ صرف ڈبے کی خوبصورتی پر نہ جائیں، بلکہ اس کے مواد (مٹیریئل) کی سائنسی حقیقت کو سمجھ کر فیصلہ کریں۔ بچے کو پسند آنے والا ڈبہ لینا اچھی بات ہے، لیکن صحت بخش انتخاب کرنا والدین کی اصل ذمہ داری ہے۔ مارکیٹ میں موجود lunch box کی تین اقسام: 1. مکمل پلاسٹک کا ڈبہ.
. 2 مکمل اسٹیل کا ڈبہ 3. پلاسٹک اور اسٹیل کا ملا جلا ڈبہ.ان تینوں اقسام کا تفصیلی سائنسی جائزہ ملاحظہ فرمالیں ۔
. مکمل پلاسٹک کے ڈبے – دلکش مگر مہلک پلاسٹک کے ڈبوں میں مختلف کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں سب سے خطرناک ہیں۔ Bisphenol -A (BPA) اور اس کے متبادل BPS اور BPF۔ یہ مادے گرم کھانے میں خاص طور پر جذب ہو کر خوراک میں شامل ہو جاتے ہیں، اور بچوں کے جسم میں داخل ہو کر خطرناک بیماریوں کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
ممکنہ اثرات:
کینسر کا خطرہ۔ ہارمونی نظام میں گڑبڑ
تولیدی نظام کی خرابی
بچوں میں ذہنی نشوونما کی رکاوٹ۔
بچپن میں موٹاپے کی علامات
مزید یہ کہ، پلاسٹک مکمل طور پر تحلیل نہیں ہوتا بلکہ "مائیکرو پلاسٹک" میں تبدیل ہو کر مٹی، پانی، اور یہاں تک کہ ہماری خوراک تک پہنچ جاتا ہے۔
پلاسٹک کا ری سائیکلنگ دھوکہ:اگرچہ پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جاتا ہے، لیکن اس سے بننے والا نیا مواد کم معیار کا ہوتا ہے۔ یہ عمل صرف دو یا تین بار ممکن ہے، اس کے بعد وہ کچرے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
لہٰذا، پلاسٹک کا ری سائیکلنگ کوئی پائیدار حل نہیں. 2. پلاسٹک + اسٹیل ملا ہوا ڈبہ – تھوڑا بہتر، مگر مسئلہ باقی ان ڈبوں میں کھانا اسٹیل کے حصے میں رہتا ہے، جو کہ پلاسٹک کی نسبت محفوظ ہے۔تاہم، چونکہ یہ ڈبے دو مختلف مواد سے بنے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں ری سائیکل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ آخرکار، ان میں موجود پلاسٹک اسے کچرے کا حصہ بنا دیتا ہے۔
3.. مکمل اسٹیل کا ڈبہ – محفوظ، پائیدار، ماحول دوست۔اسٹیل کے ڈبے کئی سال تک کارآمد رہتے ہیں۔ ان سے کوئی زہریلا مادہ کھانے میں شامل نہیں ہوتا۔
سب سے اہم بات: اسٹیل 100 % ری سائیکل ہونے والا مواد ہے اور یہ عمل لامحدود مرتبہ ممکن ہے۔ اسٹیل کے ڈبے کے فوائد: صحت کے لیے مکمل طور پر محفوظ ۔ برسوں تک قابل استعمال۔ماحول دوست،مالی لحاظ سے فائدہ مند خاندانی ورثے کی طرح نسلوں تک استعمال ممکن۔
نتیجہ: والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی پسند کا خیال ضرور رکھیں، مگر فیصلہ معلومات کی بنیاد پر کریں۔ ڈبے کا مٹیریئل ہی اصل اہمیت رکھتا ہے۔
پلاسٹک دلکش ضرور ہے، لیکن صحت کے لیے خطرناک ہے۔ اسٹیل کم چمکدار سہی، مگر زندگی کے لیے بہتر ہے۔یہ فیصلہ نہ صرف آپ کے بچے کے حال، بلکہ اُس کے روشن اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہو سکتا ہے۔