(پریس ریلیز) کرغز اسٹیٹ میڈیکل اکیڈمی، بشکیک، کرغزستان، میں ایم بی بی ایس MBBS کے شاندار چار سال مکمل کرنے والے انصاری صفوان احمد عرفان احمد نے گزشتہ تین سالوں کی طرح امسال بھی نمایاں نمبرات حاصل کرتے ہوئے پانچویں سال میں قدم رکھ دیا ہے- ان شاندار کامیابیوں پر جہاں اہل خانہ مسرور و شاداں ہیں وہیں رشتے دار، خویش اقرباء اور دوست و احباب نے بھی صفوان احمد اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے- واضح ہو کہ صفوان احمد اپنی تعطیلات گزارنے کے لئے شہر عزیز مالیگاؤں میں موجود ہیں آپ کے والدِ گرامی عرفان احمد ایک عرصے سے اپنی ذاتی پرنس لیباریٹری (جعفر نگر، مالیگاوں) میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں-
امسال نیٹ امتحان کامیاب طلباء و طالبات، انکے والدین و سرپرست حضرات جو اپنے بچوں کو بیرون ملک کرغزستان یا کزاخستان میں ایم بی بی ایس MBBS کی تعلیم دلوانے کے خواہاں ہیں وہ صفوان احمد سے بالمشافہ ملاقات کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں صفوان احمد کا موبائل نمبر 9420542986 ہے-
یا پھر نیچے دی گئی لنک پر جائیں تو آپ صفوان احمد کی زبانی ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں