اسکولوں میں اب پیچھے کے بینچ پر بیٹھنے کی روایت ختم ہوگی کیرالہ میں سب کو ہاف دائرہ میں آگے بیٹھنے کی سہولت، اساتذہ کو پڑھانے میں آسانی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 14, 2025
0
share
مالیگاؤں ( نامہ نگار،ترجمان اُردو ) اسکولوں میں تعلیمی دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات آگے کے بینچ پر بیٹھ کر پڑھائی کرتے ہیں۔ لیکن تعلیم میں کم دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات پیچھے کے ڈیسک پر بیٹھ کر پڑھائی پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔ پیچھے کی صفوں میں بیٹھنے والے طلبہ ہی مذاق ، مستی اور بات چیت میں مصروف رہتے ہیں ، اور وہ کافی پیچھے رہ جاتے ہیں اس معاملے میں کیرالہ میں نئی روایت وجود میں لائی گئی ہے۔ طلباء کو رونڈ بنا کر آگے کی قطار میں اسکول کے کمرے میں بٹھایا جا رہا ہے اور ٹیچر درمیان میں آکر انہیں پڑھا رہے ہیں۔ اس نئے پیٹرن کو کیرالہ کی اسکولوں میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں بھی کچھ اسکولوں میں طلبہ کو پنجاب میں بھی کچھ میں طلبہ کو نئے انداز میں بٹھایا جارہا ہے۔اس نئے پیٹرن سے تعلیم سے عدم دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات پر بھی اساتذہ توجہ دے رہے ہیں اور تعلیمی معیار بلند ہو رہا ہے۔ حالانکہ مہاراشٹر میں فی الحال اس پیٹرن پر کام شروع نہیں ہو رہا ہے۔ اسکولوں کو چاہئے کہ اس فائدہ مند پیٹرن کا استعمال کر کے تمام طلباء و طالبات کو تعلیمی دھارے شامل کریں۔تاکہ کمزورطلباء و طالبات بھی آگے بڑھیں اور پڑھ سکیں۔