رائے پور ،ضلع پریشد اردو ہائی اسکول میں "خواتین شکایات ازالہ و رہنمائی پروگرام" کامیابی کے ساتھ منعقد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 31, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو ہائی اسکول، رائے پور میں آج بروز بدھ "خواتین شکایات ازالہ و رہنمائی پروگرام" کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس بیداری پروگرام کا اہتمام سکی ساوتری، دامنی پتھک، اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور اسکول انتظامیہ کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں خواتین کے حقوق، شکایات کے ازالے، قانونی رہنمائی اور موجودہ معاون مراکز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ پروگرام کا آغاز صبح ۱۰:۳۰ بجے اسکول کے آڈیٹوریم میں ہوا، جہاں افتتاحی کلمات جناب عقیل خان وکیل خان نے پیش کیے۔ اس کے بعد معزز سماجی کارکنان نے خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے قانونی و سماجی حل پر مدلل گفتگو کی۔ اس موقع پر معزز پولیس افسر اور اسکول کے پرنسپل جناب شیخ زبیر شیخ امین نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے خواتین کی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، قانونی دائرہ کار اور دستیاب ادارہ جاتی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاضرین کو فراہم کیں۔ پروگرام کے دوران سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے کھل کر اپنے سوالات پیش کیے اور ماہرین سے رہنمائی حاصل کی۔ آخر میں جناب شیخ منظور شیخ ابراہیم نے تمام مہمانوں، ماہرین اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں جناب حنیف خان سر، جناب سید وحید سر، جناب محمد آصف سر، جناب سدھاکر ساولے، جناب گلابراؤ ساولے، محترمہ کرن مالی اور جناب وجے جادھو جیسے اہم افراد کا تعاون قابلِ ذکر رہا۔ اس بیداری پروگرام میں اسکول کی طالبات، والدین، اساتذہ اور مقامی خواتین کی بڑی تعداد موجود رہی، جنہوں نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔