جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) دعوتِ اسلامی انڈیا کی سماجی فلاحی تنظیم غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) کی جانب سے ملک گیر پیمانے پر جاری "پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے" مہم کے تحت بھوساول کی مسلم کالونی علاقہ می شجرکاری پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے قومی رکن حاجی سلیم عطاری، سماجی کارکن حاجی شریف ٹھیکیدار اور سابق کارپوریٹر حاجی صابر شیخ کے ہاتھوں پودے لگائے گئے۔اس موقع پر حاجی سلیم عطاری نے کہا کی ماحولیاتی تحفظ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو روکنے کے لیے اسکولوں، کالجوں، دینی و تعلیمی اداروں، مساجد اور عوامی مقامات پر لاکھوں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ صرف پودا لگانا کافی نہیں بلکہ اسے درخت بنانا اور اس کی نگہداشت بھی بہت ضروری ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کوئی درخت لگاتا ہے اور اس کا فائدہ کسی انسان یا جانور کو پہنچتا ہے، وہ اس کے لیے صدقۂ جاریہ بن جاتا ہے۔"یہ مہم نہ صرف اسلامی تعلیمات کی پیروی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و محفوظ ماحول کی تشکیل کی۔ ایک عملی کوشش بھی ہے۔موصوف نے مزید بتایا کی ٹیم "فطرت بچاؤ" کے موضوع پر مختلف تعلیمی و مذہبی اداروں میں بیداری مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی "آپ بھی اپنے گھر، محلّہ، گاؤں یا ادارہ میں ایک درخت ضرور لگائیں اور اس کی دیکھ بھال کریں۔ "اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں دعوتِ اسلامی جَلگاؤں کے ضلع صدر زبیر عطاری، GNRF ضلع صدر رفیق روشن قادری، بھوساول شہر صدر عبد السعید، حاجی شاکر، یوسف خان، جہانگیر شیخ، آصف شیخ، فرید شیخ، اظہر قادری، انجینئر عمران شیخ، صابر منیار، شعیب عطاری اور دیگر کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔