کالج آف انجینئرنگ منصورہ کے ڈگری انجینئرنگ طلبہ کے شاندار نتائج دو ہنہار طلبہ نے دس میں سے دس گریڈ حاصل کر کے نیا سنگِ میل قائم کیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 14, 2025
0
share
مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) المعروف کالج آف انجینئرنگ منصورہ کے طلبہ و طالبات نے حالیہ تعلیمی سال میں شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔ مختلف شعبے جیسے سول، میکانیکل، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ یہ نمایاں کامیابی ادارے کے معیاری تعلیمی نظام، تجربہ کار اساتذہ اور طلبہ کی لگن ومحنت کا نتیجہ ہے۔ سال اول ڈگری انجینئرنگ کے ٹاپرس میں عمید احمد(SGPA 9.41)، محمد حسن (SGPA 9.41)، صاحبہ ناز (SGPA 9.23)، سمیرہ زرین (SGPA 9.23) ،انصاری طوبیٰ (SGPA 9.14) اوراریب الرحمن(SGPA 9.14) شامل ہیں۔ سال دوم شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈگری کے ٹاپرس میں جادھو سو شانت(SGPA 9.59) ، شندے پوچا (SGPA 9.18) اور پٹھان ادیب (SGPA 9.05) کے نام شامل ہیں۔ سال دوم شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے ٹاپرس میں عبداللہ حسین (SGPA 10.00)، شفاء کوثر(SGPA 10.00)، خدیجہ الکبریٰ (SGPA 9.97) اور مومن طوبیٰ (SGPA 9.59) کے نام شامل ہیں۔ سال دوم شعبہ سول انجینئرنگ کے ٹاپرس میں محمد ہارون (SGPA 8.50)، محمد شمس الدین (SGPA 8.36) اورعباس الرحمن(SGPA 8.14) کے نام شامل ہیں۔ سال دوم شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ٹاپر بچھاو للت (SGPA 7.64) ہے ۔ سال سوم شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈگری کے ٹاپرس میں انصاری فلک(SGPA 9.24) ، سنونے نکیتا (SGPA 9.02) اور تنبولی صدف (SGPA 8.86) کے نام شامل ہیں۔ سال سوم شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے ٹاپرس میں فوضیل خان (SGPA 8.64) اور نوشاد خان(SGPA 7.80) کے نام شامل ہیں۔ سال سوم شعبہ سول انجینئرنگ کے ٹاپرس میں فیض محمد (SGPA 7.90)کانام شامل ہیں۔ سال آخرشعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈگری کے ٹاپرس میں سحر رانا(SGPA 9.85) ، عفیفہ کوثر (SGPA 8.87) اور راحیل خان (SGPA 9.50) کے نام شامل ہیں۔ سال آخر شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے ٹاپرس میں لائبہ فردوس (SGPA 9.85) ، واگچورے نکہل(SGPA 8.75) اور سید اشرین(SGPA 8.50) کے نام شامل ہیں۔ سال آخر شعبہ سول انجینئرنگ کے ٹاپرس میں ندیم انصاری (SGPA 9.50)، مومن انس (SGPA 9.43) اور واگچورے نکہل(SGPA 9.41) کے نام شامل ہیں۔ سال آخر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ٹاپرس میں پریم شندے (SGPA 9.10)، نکیتا ٹھاکر (SGPA 8.90) اور دیسلے پرافل (SGPA 8.60) کے نام شامل ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ جامعہ محمدیہ نے مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ہندوستان کے معروف اداروں (آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، دیگر سینٹرل یونیورسٹیوں) سے فارغ ڈاکٹریٹ اسٹاف کی تقرری کی جس کا نتیجہ طلبہ کی نمایاں کامیابیوں سے ظاہر ہورہا ہے۔ گذشتہ سالوں میں کالج ہذا کے تین طلبہ (شیماز عامر، مومن نعمان اور رومیشا عظمیٰ) نے یونیورسٹی سطح پر گولڈ میڈلس حاصل کئے تھے۔ امسال بھی دو طلبہ (عبداللہ حسین اور شفاء کوثر) نے دس میں سے دس گریڈ حاصل کئے ہیں۔ وہیں ادارہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسی طرح انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد، پالی ٹیکنیک کے پرنسپل ڈاکٹر یعقوب انصاری، ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈاکٹر نوید حسین، ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر آصف رسول سمیت تمام فیکلٹی ممبران نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش دی۔