جامنیر تعلقہ کے بیٹاود کے سلیمان خان کے قاتلوں پر موکوکا کے تحت کاروائی کی جائے \ مفتی محمد ہارون ندوی کانگریس کے عہدیداران نے سلیمان خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 14, 2025
0
share
جلگاؤں (سعید پٹیل )بیٹاود (خورد) تعلقہ جامنیر کے 21 سالہ سلیمان خان کو چند دہشت گرد ذہن نوجوانوں نے انتہائی بے دردی اور بے رحمی سے پیٹا، جس طرح زدوکوب کیا گیا وہ بالکل فلمی انداز کی دہشت گردی ہے، قاتلوں نے پورے گاؤں کو دہشت میں مبتلا کر کے دہشت کا ننگا ناچ کھیلا ، لوگ دیکھتے رہے ، سلیمان خان کے قتل کے بعد تھانہ سٹی اور تھانہ جامنیر میں سوگ کا ماحول بن گیا۔ پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرنے سے لے راستہ روکو کیا گیا ، سڑک بلاک کر دی گئی۔ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا، کہا گیا کہ 4 قاتل گرفتار ہو چکے ہیں لیکن لوگ مطمئن نہیں ، پردے کے پیچھے چھپے قاتلوں اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج کانگریس کمیٹی جلگاؤں ضلع کے صدر پردیپ پوار ، جمیل شیخ ، تحصیل جامنیر کے صدر ایس ٹی پاٹل نے بیٹاود (خورد) جامنیر جاکر متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہیں تسلی دی اور ہر طرح کی قانونی مدد کا یقین دلایا۔ اب دیکھتے ہیں اس مظلوم خاندان کو کتنا انصاف ملتا ہے۔ ماں باپ کا رورو کر برا حال ہے۔