تبادلہ شدہ اساتذہ کو فوری ریلیو کرنے کا مطالبہ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے دیا میمورنڈم
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 31, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم۔ اے۔ غفار نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے اندر تبادلہ ہونے والے تمام زمروں کے اساتذہ کو ایک ہفتے کے اندر اندر فوری طور پر ریلیو کیا جائے۔ انہوں نے ریاست کے وزیر دیہی ترقی جناب جے کمار گورے اور محکمہ دیہی ترقی کے اضافی چیف سکریٹری، وزارتِ ممبئی کو پیش کردہ مکتوب میں واضح کیا کہ ریاست بھر کے تمام زمروں کے اساتذہ کی آن لائن تبادلہ کارروائی مکمل ہوچکی ہے، مگر تبادلہ شدہ اساتذہ کو نئے مقام پر جوائن کرنے کے لیے ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی جانب سے ابھی تک ریلیو آرڈر جاری نہیں کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے اساتذہ کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ ایم۔ اے۔ غفار نے کہا کہ تاخیر کے سبب اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کو تعلیمی و ذاتی مسائل پیش آرہے ہیں، لہٰذا حکومت فوری طور پر احکامات جاری کرے تاکہ تبادلہ شدہ اساتذہ کو ریلیو کرکے وہ اپنے نئے مقام پر ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔