جلگاؤں میں آج فٹبال کا جشن ’اسمیتا‘ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کی شرکت مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشہ کھڈسے کریں گی افتتاح، عالمی کیرم کھلاڑی عائشہ خان مہمان خصوصی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 09, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جلگاؤں میں آج اتوار ١٠ اگست کو 13 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے فٹبال کا بڑا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔ "کھیلو انڈیا"، حکومتِ ہند کی وزارتِ نوجوانان و کھیل اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی منظوری سے، ویسٹرن انڈیا فٹبال ایسوسی ایشن اور جلگاؤں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، سمیتا فاؤنڈیشن کے تعاون اور گوداوری فاؤنڈیشن کی شراکت سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
مقابلے گوداوری انجینئرنگ کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ایک روزہ اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح آج صبح 9:30 بجے مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل و نوجوانان محترمہ رکشہ کھڈسے کے ہاتھوں ہوگا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی راجو ماما بھولے، گوداوری فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کتکی پاٹل اور عالمی کیرم چیمپئن و شیو چھترپتی ایوارڈ یافتہ عائشہ خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گی۔ آٹھ ٹیموں کا ناک آؤٹ مرحلے میں مقابلہاس ٹورنامنٹ میں پودار انٹرنیشنل اسکول، گوداوری اسکول (گوداوری فاؤنڈیشن)، نانا صاحب تامساوڈی فٹبال کلب، جلگاؤں فٹبال اکیڈمی، اقصیٰ فٹبال کلب، پودار فٹبال اکیڈمی اور تاپتی فٹبال کلب (بھوساول) سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تمام میچ ناک آؤٹ فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔انعامات کی بارش فاتح ٹیم کو فٹبال کپ اور طلائی تمغہ، رَنر اپ کو چاندی کا تمغہ اور تیسرے نمبر کی ٹیم کو ٹرافی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں بہترین گول کیپر، بہترین ڈیفنڈر، سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی اور سب سے زیادہ ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اُلہاس پاٹل اور سیکریٹری فاروق شیخ نے 13 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کھیل سے محبت رکھنے والے افراد، کھیل کے اساتذہ اور کھیلوں کی تنظیموں سے بڑی تعداد میں میدان پر حاضر رہنے کی اپیل کی ہے۔