رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ راون گاؤں اور حسنال میں اشیاء ضروریہ پر مشتمل کٹس کی تقسیم
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 27, 2025
0
share
پربھنی :( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) بتاریخ 24 اگست بروز اتوار صبح ساڑھے سات بجے حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی زیر نگرانی و سرپرستی میں چلنے والے رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی ایک ٹیم ناندیڑضلع کے تعلقہ مکھیڑ کے قریب کے دیہات راون گاوں اور حسنال میں 18 اگست کو بادل پھٹ جانے جیسی زوردار بارش ہو جانے کی وجہ سے ان متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لیے روانہ ہوئی۔ واضح ہو رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کی ایک ٹیم جن میں شیخ نوید ، عبدالقدیر بھائی شالیمار ، محمد عارف عبدالقدیر بھائی باورچی شامل تھے۔ مورخہ 20 اگست اور 22 اگست کو حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کے حکم پر ہیڈ کوارٹر رحمن فاؤنڈیشن نیرل کی مرکزی ٹیم کے سربراہ حنیف بھائی کی گزارش پر دو روز ان متاثرہ علاقوں کا سروے کرتے ہوئے ان پریشان حال لوگوں کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فوری راحت پہنچانے والی اشیاء کی فہرست بنائی اور ان متاثرہ افراد کو امدادی ٹوکن تقسیم کیے۔ جس کی بنیاد پر مورخہ 24 اگست کو صبح 11 بجے راون گاؤں کے سو ( 100) خاندانوں میں اور حسنال گاؤں کے( 150) خاندانوں میں دوپہر تین بجے یہ امدادی کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس امدادی کیٹس میں مرد و خواتین اور بچوں کے کپڑے چٹائی ، کمبل ، چپل ، صابن ٹوتھ برش ، ٹوتھ پیسٹ ، مچھر کوائل ،ماچس باکس، موم بتی خواتین کی ضروری اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر متاثرین نے بادیدہ نم ان امدادی کٹس کو لیتے ہوئے رحمن فاؤنڈیشن کے بانی حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کو دعائیں دیتے ہوئے مولانا سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کے تمام ذمہ داران کو مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور افرا تفری کے اس ماحول میں سروے کرتے ہوئے متاثرہ افراد تک منظم انداز میں سلیقے اور عزت کے ساتھ امدادی سامان کی کیٹس تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ بالخصوص راوان گاؤں کے سرپنچ نے مولانا خلیل الرحمن نعمانی مدظلہ العالی اور الرحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کے تمام ذمہ داران کا مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور بر وقت اشیاء ضروریہ پر مشتمل کیٹس تقسیم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کے ذمہ داران کو اس موقع پر راون گاؤں میں ہندو مسلم اتحاد کی خوبصورت تصاویر دیکھنے اور آپسی محبت اور مل جل کر رہنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے قابل تحسین واقعات سننے کو ملے سیلاب سے متاثرہ ان علاقے میں 250 خاندان تک ان امدادی سامان کی کٹس کو منظم اور بہترین انداز میں تقسیم کرنے کا کام رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کے ذمہ داران سید مقصود ، محمد سرور شریف ، جنید خان ، عبدالرشید باغبان ، انجنئیر نور الامین ، اور دیگر والنٹیئرز حافظ حسن ، توفیق انعامدار ، شیخ نوید ، شیخ شہباز ، ظفر خان ، ڈاکٹر معاطف ، محمد عارف ، شیخ سلیم ، رضوان بھائی ، محمد ذکی الدین ، شیخ عمیر ، عبدالنعیم ، سلمان خان ، سید ریحان ، سید جنید پٹیل ، نور بھائی زردہ ، مستقیم انصاری سر اور ناندیڈ کے مجاہد قریشی سر نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ اس تقسیم امداد کے پروگرام کو اور ان پریشان حال لوگوں کے حالات کو سن کر بڑی محنت اور جاں فشانی کے ساتھ اپنے کیمرے میں قید کرکے مصیبت کی گھڑی کے ان مناظر کو عوام تک پہنچانے کے لیے ARS یوٹیوب چینل کے ڈائریکٹر عبدالرحیم یو ٹیوبر اس قافلہ میں شامل تھے۔