ماب لنچنگ معاملات پر اقلیتی کمیشن کا وفد جلگاؤں پہنچا، انتظامیہ کی بے خبری آشکار؟
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 26, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقلیتی طبقے کے ساتھ ہونے والے ماب لنچنگ واقعات کے پیش نظر مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کا ایک نمائندہ وفد جلگاؤں پہنچا۔ مگر ان کے اس اچانک دورے پر ضلعی انتظامیہ کی کوئی پیشگی تیاری نظر نہیں آئی اور یہی صورت حال افراتفری جیسی محسوس ہوئی۔
اس موقع پر کمیشن کے ڈائریکٹر وسیم شیخ اور ڈاکٹر احمد شریف دیشمکھ نے ضلع کلکٹر آیوش پرساد اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریڈی سے ملاقات کر کے معاملات کی تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیشن نے واضح ہدایت دی کہ انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اس طرح کے واقعات کی تکرار روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔وفد کے دورے کے موقع پر ایکتا سنگٹھنا کے اراکین، عید گاہ قبرستان کمیٹی کے اراکین،سیاسی جماعتوں کے اقلیتی نمائیندے و شہر کی دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندے اور کارکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اقلیتی طبقے کی جانب سے فاروق شیخ نے کمیشن کو تمام دستاویزی شواہد پیش کیے اور متاثرہ خاندانوں و اقلیتی طبقے کی آواز بلند کرتے ہوئے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وفد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کرائی جائے، قصور واروں کو فوری سزا دی جائے اور متاثرین کو حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔ اسی دوران ایکتا سنگٹھنا کی جانب سے ایس پی کو ایک میمورنڈم بھی پیش کی گئی۔ وفد کے ساتھ جن شخصیات نے شرکت کی ان میں فاروق شیخ، بابا دیشمکھ، عبدالعزیز سالار، انیس شاہ، متین پٹیل، حافظ عبدال رّحیم پٹیل، مظہر خان، شاہیر سید، انور شیکلگر، فاروق قادری، رئیس قریشی، ساجد خان، جاوید ملاجی (جامنیر)، اشفاق پٹیل، متین دیشمکھ (سلّوڑ)، ابرار دیشمکھ اور دیگر شامل تھے۔ وفد اور تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتی برادری کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔