اکولہ رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان کی جامنیر بیٹاوڈ کے مقتول سلیمان کے اہل خانہ سے ملاقات
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 23, 2025
0
share
ملکاپور :22/ اگست ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق جامنیر میں ہجومی تشدد میں سلیمان کے وحشیانہ و بہیمانہ قتل کو لے کر پورے مہاراشٹر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی متاثرین سے ملاقات کر، انہیں تسلیاں دے رہے ہیں،
گذشتہ روز کانگریس پارٹی اکولہ کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان نے جلگاؤں جامنیر بیٹاود کا دورہ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور محکمہ پولیس اور افسران سے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر دیگر لیڈروں و ذمہداران نے بھی ان سے ملاقات کی آنجہانی سلیمان کا معاملہ اور اب تک کی گئی تمام کارروائیوں کی تفصیلات اور انھیں آگاہ کر ان کے سامنے کچھ خاص باتیں تفصیل سے رکھی گئیں ضلع و اطراف میں بھی ہندو مسلم بھائیوں نے بھی اس قتل پر غم کا اظہار کیا اور کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے بھی متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملتا، اس معاملے میں پولیس نے اب تک کچھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے لیکن کچھ اہم ملزمان کو لے کر لوگ ناراض ہیں جنہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، مسلم وفود نے اس معاملے کو لے کر ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی میمورنڈم دے کر سخت کارروائی کا مطالبہ کی. ایم ایل اے ساجد خان پٹھان نے اس سانحہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات اقلیتی طبقات میں غیر محفوظ وخوف و حراص کا ماحول پیدا کرتے ہیں قانون وقار و بالا دستی قائم رہنی چاہیے سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے .اس موقع پر ملکاپور شہر کمیٹی کے صدر حاجی رںٔیس خان جمعدار ، سماجی خدمتگار ایڈوکیٹ نجم راشدی، شعبہ اقلیت کے بلڈھانہ ضلع ناںٔب صدر شعیب لالہ و دیگر رہنما ، سوشل کارکنان موجود تھے. رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان نے ملکاپور کا بھی دورہ کیا اور کانگریس پارٹی کے عہدیداران ، کارکنان سے ملاقات کی اور پارٹی کی کارکردگی کے متعلق گفت و شنید کی.