مہاراشٹر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوتھ لیول افسران کے اعزازیہ میں دوگنا اضافہ سالانہ اعزازیہ 6 ہزار سے 12 ہزار، خصوصی کاموں کا اعزازیہ 2 ہزار روپئے
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 02, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر حکومت نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے تحت ریاست کے بوتھ لیول افسران (Booth Level Officers – BLOs) کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے سرکاری حکم نامے کے مطابق، BLO کو اب سالانہ ₹6,000 کے بجائے ₹12,000 اعزازیہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ووٹر لسٹ کی نظرثانی، تربیت اور دیگر خصوصی انتخابی کاموں کے لیے دیا جانے والا اعزازیہ بھی ₹1,000 سے بڑھا کر ₹2,000 کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بوتھ لیول افسران ووٹر لسٹ کی تیاری، گھر گھر جا کر اندراج کی تصدیق، ووٹر سلپ تقسیم کرنے اور پولنگ کے دن بوتھ پر موجود رہنے جیسی اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ان کی محنت اور خدمات کے پیش نظر اعزازیہ میں اضافہ ناگزیر تھا۔ یہ فیصلہ یکم ستمبر 2025 سے نافذ ہوگا اور اس پر آنے والا خرچ انتخابی بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔