مؤرخہ 8 ربیع الأول 1447ھ مطابق یکم ستمبر 2025ء بروز پیر کو خلد آباد ،اورنگ آباد میں منعقد ہونے والےآل مہاراشٹر مسابقۂ تجوید وقرأت میں دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی شاخ معہد واضح رشید الاسلامی نواب پورہ اورنگ آباد کے طالب علم شیخ بلال شیخ غفور نےوسطانیہ گروپ میں درجۂ دوم سے کامیابی حاصل کی اور زین عبداللہ شیخ جنید سودا گر نے تحتانیہ گروپ میں درجۂ دوم سے کامیابی درج کرائی۔
جس پرذمہ داران واساتذہ معہد اور سرپرست حضرات نے مبارک باد پیش کی ۔معہد واضح رشید الاسلامی کے قیام کو ابھی پانچ سال ہی کا عرصہ ہواکہ اعلیٰ ومعیار ی تعلیم کے نتیجہ میں وہ اپنا منفرد مقام بناچکاہے۔
جہاں تقریباً 350طلباءزیورعلم قرآن وحدیث سے آراستہ ہورہے ہیں الحمد اب تک معہد میں 42طلباء حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور اس سال 13طلباء دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سالانہ امتحان میں شرکت کریں گے اور وہیں اپنا اعلیٰ تعلیمی سفر جاری رکھیں گے
با شکریہ قاری حفیظ الرحمان شمسی
مالیگاؤں
8530489266