آج ادارہ مدرسہ فیضانِ احمد واقع مسجد احمد مصطفی (ﷺ) میں مسابقہ نعت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) و سیرت پاک تقریری مقابلے کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 04, 2025
0
share
مُکرّمی ومحترمی۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ آپ کے اپنے ادارے مدرسہ فیضانِ احمد واقع مسجد احمد مصطفی ﷺ, میں تقریبا 400طلبہ وطالبات کے لیے دینی بنیادی تعلیم وتربیت کا نظام بخوبی جاری وساری ہے. اسی کی ایک کڑی کے طور پر, طلبہ و طالبات کی ذہنی و فکری تربیت اور انکومحبتِ رسول اللہ ﷺ سکھانے کی غرض سے سلسلہ وارمسابقہ نعت النبی ﷺ وسیرت پاک کے عنوانات کے تحت تقریری مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں- امسال بھی ان شاء اللہ یہ پروگرام بتاریخ ١١ربیع الاول ١٤٤٧ھ مطابق 4ستمبر2025 بروز جمعرات بعد نمازظہر سے شروع ہوکر عشاء کی نماز تک چلے گا,(ان شاء اللہ) بعد نماز عشاء مفتی نعیم اختر صاحب(مفتی واستاذ دارالعلوم محمدیہ)اور قاری جلیل احمد جلیلی(ناظم مدرسہ فیضان القرآن,ورکن اساسی مسجد احمدِمصطفی ﷺ)کی تاثراتی تقاریر کے بعد انعامات کی تقسیم ہوگی- واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام مسابقہ نعت النبی ﷺ کی دوفروعات (برائے طلبہ و طالبات)اور سیرت پاک تقریری مقابلے کی دو فروعات (برائے طلبہ وطالبات)پر مشتمل رہے گا- عاجزانہ درخواست ہے کہ اس میں شرکت فرماکر طلبہ و طالبات,معلمین و معلمات و ہم خدام کی حوصلہ افزائی فرمائیں اور نونہالانِ قوم کی تعلیم و تربیت میں حصے دار بنیں- الملتمسین:- ناظم ومعلمین و معلمات,طلبہ و طالبات,دارالعلوم فیضانِ احمد,واقع مسجد احمدِمصطفی ﷺ,مشاورت چوک,نیاپورہ,مالیگاوں-
عازمین عمرہ کے لیے انتہائی معلوماتی اور رہنما کتاب آپ عمرہ کیسے کریں ؟ گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں ثناء بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں 9270416786 آپ سے درخواست ہے اس پوسٹ کو واٹس اپ گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں.پیشگی شکریہ