قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیراہتمام ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کی کہانی کی کتاب روبوٹ کی اشاعت
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 25, 2025
0
share
نئی نسل کی ذہنی نشو و نما اور ان کے خوابوں کو پرواز عطا کرنے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ادب اطفال کی تخلیق و تشکیل کے لیے "قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی" نے نئے اشاعتی مشین اور وژن کے تحت 18 تا 20 ستمبر 2024 ادب اطفال ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔
جس میں بچوں کی نفسیات و ترجیحات کا خیال رکھتے ہوئے معتبر تخلیق کاروں کے تعاون سے دلچسپ اور معلومات افزاء تخلیقی مواد تیار کیا گیا۔ یہ کتاب اسی ورکشاپ سیریز کی ایک کڑی ہے۔
"روبوٹ" میں سائنس کی ترقی کی وجہ سے جونئی نئی دریافتیں سامنے آئیں ان تمام چیزوں کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے ساتھ ہی مصنوعی ذہانت یعنی آرٹی فیشیل انٹیلی جنس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ اس میں بچوں کی دلچسپی اور تفریح کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر اقبال برکی 1998 سے بچوں کے لیے کہانیاں لکھتے رہے ہیں۔ ان کی ایک کہانی "نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا" سے بھی شائع ہو چکی ہے جس کا ہندی، پنجابی، اڑیا اور دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کتابیں بعنوان "ایک دکھ بھری کہانی" اور "ہمیشہ سچ بولؤ" اس سے قبل بھی "قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی" سے شائع ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کو "اتر پردیش اردو اکادمی اور مہاراشٹر راجیہ ساہتیہ اکادمی" کی جانب سے ادب اطفال کے لیے انعامات بھی مل چکے ہیں۔ آپ ادارہ نثری ادب کے نائب صدر ہیں اور متواتر ماہانہ ادبی نشستوں میں بچوں کے ادب پر سبق آموز کہانیاں پیش کرتے رہے ہیں ادارہ نثری ادب کی ٢٢٩ویں ماہانہ ادبی نشست میں روبوٹ کا اجراء کرتے ہوئے محمد رضا سر(چئیرمین ایم ایس ای) خیال انصاری(مدیر خیراندیش) رشید آرٹسٹ، جاوید انصاری (جلگاؤں آکاش وانی) ڈاکٹر احمد ایوبی(سابق پرنسپل) ڈاکٹر اقبال برکی و رضوان ربانی صاحبان
لوم، علوم و فنون اور شہر عزیز مالیگاؤں کے ماہر افسانہ نگار، کہانی، ناول و ڈراما نویس ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی سر کی کتاب "روبوٹ" قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے توسط سے شائع کی گئی جس کا اجراء علی گڑھ اردو کتاب میلہ ٢٠٢٥ میں کیا گیا