کھام گاؤں ، ایڈوکیٹ اظہر شاریق خان کی شاندار پیروی قتل کے الزام سے ملزم بے داغ بری!
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 25, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) قصبہ اسلام پور، تعلقہ جلگاؤں جامود کے ایک سنگین مقدمے میں ملزم کی کامیاب قانونی رہائی، معروف وکیل اظہر شاریق خان کی محنت، قابلیت اور شاندار دلائل کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، شکایت گزار منی بائی رام لال بھاگوڈیہ نے پولیس اسٹیشن جلگاؤں جامود میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ملزم بسن گنگا رام بارولے مورخہ 10/10/2020 کی شب 9 بجے اس کے گھر آیا اور اس کے شوہر سے پینے کا پانی مانگا۔ اسی دوران (بتاریخ 11/10/2020 صبح 5 بجے) شکایت گزار نے الزام لگایا کہ ملزم نے اس کی شوہر کے سر پر حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے جرم نمبر 482/2020 تحت دفعات 354، 323، 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ یہ مقدمہ کھام گاؤں کے معزز وی۔ سیشنز کورٹ نمبر 2 (جج صاحب شری لکشمی کانت اے. بیدواج ساہیب) میں زیرِ سماعت تھا۔ مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے تین گواہ، ایک تفتیشی افسر اور ایک میڈیکل آفیسر کے بیانات پیش کیے گئے۔ اسی اہم مرحلے پر دفاع کی ذمہ داری سنبھالی معروف نوجوان وکیل اظہر شاریق خان نے، جنہوں نے عدالت میں انتہائی مضبوط، مدلل، قانونی نکات پر مبنی دلائل کے ساتھ مقدمے کے تمام پہلوؤں کو عدالت کے سامنے نہایت وضاحت سے رکھا۔ اظہر شاریق خان نے جرح کے دوران استغاثہ کے تمام نکات کو موثر انداز میں چیلنج کیا اور ثابت کیا کہ مقدمہ شبہات اور تضادات پر قائم ہے، جس کے باعث اسے قابلِ اعتبار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ دفاع کے ٹھوس دلائل اور قانونی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے، معزز جج صاحب نے مورخہ 22/11/2024 کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تمام الزامات سے بری قرار دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم سمیت اہلِ خانہ اور مقامی شہریوں نے وکیل اظہر شاریق خان کی قانونی سوجھ بوجھ، محنت اور انصاف کے لیے ان کی انتھک کوششوں کی دل کھول کر تعریف کی۔ قانونی برادری میں بھی اس فیصلے کو وکیل اظہر شاریق خان کی ایک بڑی پیشہ ورانہ کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی یہ شاندار کامیابی انصاف کی جیت اور سچائی کی بالا دستی کا بہترین نمونہ ہے۔