زنابالجبر معصوم بچیاں نشانے پر اس فعل کی روک تھام کے لیے جماعت اسلامی ہند ریسوڑ نے مقامی انتطامیہ کودیا ایک محضر نامہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 26, 2025
0
share
واشم : (محمد شاکر ہمدرد)ناسک ضلع کے مالیگاؤں تحصیل میں موجود دیہات موضع دونگرالا میں مورخہ 17 نومبر 2025 کو 4 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زنابالجبر اور بے رحمانہ قتل کا دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں مجرم کو سخت سے سخت سزا دے کر اس غیر انسانی فعل کو روکا جائے۔اس طرح عوام میں قانون کا ڈر اور احترام قائم رہے گا۔ اس تناظر میں جماعتِ اسلامی ہند، ریسوڈ کی جانب سے ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند واشم شیخ وقار صاحب ،ایڈوکیٹ شیخ یاسین صاحب ، ایم آر صابر صاحب واشم، وسیم احمد خان ، محمد عیان ، محمد جنید صاحب محمد کفیل ، نے ایک محضر نامہ، گذشتہ روز ،نائب تحصیلدار صاحب ریسوڑ ، پولیس تھانہ انچارج ریسوڑ کو دیا گیا۔ اپنے محضر نامہ میں جماعتِ اسلامی ہند، ریسوڑ آپ سے مؤدبانہ درخواست کرتا ہے کہ: آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بچوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف مزید مؤثر اور سخت قوانین بنانے پر حکومت خصوصی توجہ دے۔تا کہ ایسے بے رحمانہ جرائم کے خلاف سماج میں اعتماد بحال ہو، اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کا اعادہ نہ ہو. یہی ہماری مخلصانہ گزارش ہے۔ہم آپ سے مثبت اُمید کی توقعات رکھتے ہیں ۔ساتھ ہی جماعت اسلامی ہند کے وفد نے اسطرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو ۔ روک تھام کے لیے کون سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس ضمن میں نائب تحصیلدار صاحب اور پولیس تھانہ انچارج سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وفد کو شہری انتظامیہ کے دونوں عہدیداران نے بھی اطمینان دلایا کہ اس ضمن میں انتظامیہ ضرور سخت قدم اٹھائے گا۔