پوسٹر نے جگایا ووٹنگ کا شعور ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول میں ووٹنگ آگاہی مہم کے تحت پوسٹر اور رنگولی مقابلے کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 26, 2025
0
share
واشم: (محمد شاکر ہمدرد)آئندہ دنوں میں ہونے والے رسوڑ نگر پریشد کے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ہو، اس کے لیے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم میں اب اسکول کے بچے بھی سرگرم حصہ لے رہے ہیں۔ رسوڑ نگر پریشد کے عام انتخابات کے سلسلے میں شہر کے ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول میں ووٹنگ آگاہی مہم کے تحت پوسٹر اور رنگولی مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر الیکشن آفیسر و تحصیلدار پرتیکشا تیجنکر، اسسٹنٹ الیکشن آفیسر و چیف ایڈمنسٹریٹر ستیش شیودا اور انتخابی انتظامیہ کے تمام افسران موجود تھے۔ مقابلے میں شریک طلباء و طالبات نے خوبصورت رنگولی اور پُرکشش پوسٹروں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کا پیغام دیا۔ الیکشن آفیسر پرتیکشا تیجنکر کی منصوبہ بندی کے مطابق شہر کے کئی تعلیمی اداروں میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے، جس سے آنے والے نگر پریشد انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑھنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران سویپ نوڈل آفیسر رامیشور جایبھائے، راجندر پٹّے بہادر، اسکول کے پرنسپل ضمیر احمد خان، محمد محسن شیخ، سعید خان، محمد معین رضا ، شیخ رضوان اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اور دیگر عملہ موجود تھا۔