ضلع پریشد اردو ہائی پرائمری اسکول دھاوڑا میں یومِ آئین کا شاندار انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 27, 2025
0
share
جالنہ (محمد شاکر ہمدرد)مورخہ 26 نومبر 2025 کو ایک چھوٹے سے دیہات دھاوڑا کی ضلع پریشد اردو ہائی پرائمری اسکول ،کیندر وڈود تانگڑا تعلقہ بھوکردن ، ضلع جالنہ میں یومِ آئین نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر آئین سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سرگرمیوں میں اول پربھات پھیری، آئین پر مبنی لیکچر سیریز، آئین سے متعلقہ پینٹنگ اور پوسٹر مقابلے، اور آئینی موضوعات پر گیتوں کی پیشکش جیسے کئی سرگرمیوں میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ “آئی لو کانسٹی ٹیوشن” سیلفی پوائنٹ اور آئین سے متعلق ہنرکاری (ہینڈیکرافٹ) مقابلے کو بھی طلباء و طالبات کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ انسانی زنجیر بنا کر طلباء و طالبات نے بھارتی آئین کی قدروں کے متعلق یکجہتی اور عہدِ وفاداری کا اظہار کیا۔ ان تمام سرگرمیوں کی رہنمائی اور ترغیب کے لیے اسکول کے صدر مدرس شاکر قریشی اور معاون اساتذہ میں معلم امول جادھو، معلمہ صالحہ اور معلمہ رحیمہ نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔ یومِ آئین کی یہ شاندار تقریب طلباء و طالبات کے لیے معلومات افزا اور انتہائی حوصلہ افزا ثابت ہوئیں۔