مالیگاؤں کی عظیم الشان نادر المثال مسجد اَشرفُ الفقہاء کی تعمیر و توسیع کے لیے 27 دسمبر کو طعام تعاؤن کا پروگرام مخیران قوم سے انتظامیہ کمیٹی کی دردمندانہ اپیل خانہء خدا کی تعمیر میں دل کھول کر حصّہ لیں
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 13, 2025
0
share
مالیگاؤں: (خیال اثر) الحمدللہ شہر مالیگاؤں کے جنوبی حصے میں واقع محلہ گلشنِ اشرف، گٹ نمبر 28، مالدہ کالونی روڈ پر غریب مسلمانوں کی گھنی آبادی میں ایک عظیم دینی مرکز ’’مسجد اَشرفُ الفقہاء‘‘ تیزی سے تعمیر کے مراحل طے کر رہی ہے۔ اس مبارک مسجد کی بنیاد ممتاز عالمِ دین، مفتیِ اعظم مہاراشٹر، حضور مفتی محمد مجیب اشرف رحمۃ اللہ علیہ کے نامِ مبارک سے منسوب کرتے ہوئے مناظر اہلِ سنت حضرت علامہ عبدالستار ہمدانی صاحب قبلہ کے بابرکت ہاتھوں سے رکھی گئی تھی۔ محلے کے مخلص نوجوانوں کی ٹیم نے حافظ محمد احسان رضا کی سرپرستی میں شب و روز محنت کی، اور اسی اخلاص کا نتیجہ ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہی حضور اشرف الفقہاء کے صاحبزادے حافظ تحسین اشرف صاحب قبلہ کی امامت و خطابت میں 21 فروری 2025 بروز جمعہ نمازِ جمعہ کے ساتھ مسجد کا افتتاح عمل میں آ گیا اور آج یہ مسجد اللہ کے بندوں کے سجدوں اور تلاوتِ قرآن کی نورانی برکتوں سے آباد ہے۔ مسجد کی تعمیر مسلسل جاری ہے اور اہالیانِ محلہ اپنی بساط کے مطابق کوششوں میں مصروف ہیں، مگر تعمیر کا دائرہ وسیع اور ضروریات بے شمار ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 25 دسمبر بروز جمعرات پہلا سلیب بھرا جائے گا، جس کے لیے مالی وسائل اور تعمیراتی سامان کی فوری اور بھرپور ضرورت ہے۔ انہی ضروریات کے تحت 27 دسمبر 2025 بروز سنیچر کو طعامِ تعاؤن کا خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے، جس کا مقصد مسجد کی تعمیر کے لیے تعاون اکٹھا کرنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام اہلِ ایمان، خصوصاً مالیگاؤں اور ملک بھر کے مخیر حضرات سے انتہائی مؤدبانہ اپیل کی جا رہی ہے کہ محض 100 روپے کا ٹکٹ ضرور حاصل کریں اور اس بابرکت کارواں کا حصہ بن کر اپنی دنیا و آخرت سنواریں۔ ساتھ ہی وہ حضرات جو زیادہ تعاون کر سکتے ہیں، وہ دل کھول کر اللہ کے گھر کی تعمیر میں اپنا نام درج کرائیں۔حالیہ مرحلے میں مسجد کو ریت، کھڑی، سیمنٹ، اینٹ اور اسٹیل جیسے بنیادی تعمیراتی لوازمات کی شدید ضرورت ہے۔ جو حضرات سامان کی شکل میں تعاون کریں گے، ان کا یہ عملی حصہ مسجد کی دیواروں، ستونوں اور محرابوں میں ہمیشہ کے لئے ثبت ہو جائے گا اور اُن کے لیے صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بنے گا۔ انتظامیہ کی گزارش ہے کہ ایک بار تعمیراتی مقام کا وزٹ ضرور کریں تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں کہ غریب مسلمانوں کی بستی میں کس اخلاص اور کیسے محدود وسائل کے ساتھ یہ عظیم اور مبارک مسجد تعمیر ہو رہی ہے۔ادارۂ گلشن اشرف اور انتظامیہ کمیٹی تمام اہلِ خیر سے پُر خلوص درخواست کرتی ہے کہ اللہ کے اس گھر کی تکمیل آپ کے تعاون، آپ کے جذبے اور آپ کی سخاوت کی منتظر ہے۔ آج جو ہاتھ اللہ کے گھر کی تعمیر میں اٹھے گا، کل وہی ہاتھ جنت کی نعمتیں سمیٹے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی سعادت عطا فرمائے۔ رسید بنوانے یا تعاون پیش کرنے کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: حافظ محمد احسان رضا 9881123590، حافظ سید ابرار رضا 9112697276، حافظ محمد فرحان رضا 9028786525 اور شکیل احمد قادری 9970511183۔ اللہ تعالیٰ اس مسجد کی تعمیر کو قبول فرمائے، اسے نسلوں کے ایمان و ہدایت کا مرکز بنائے، اور تمام معاونین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ (آمین)