کنواری بیویاں نہیں ملے گی. از قلم۔ قاری حفیظ الرحمن شمسی مالیگاؤں8530489266
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 20, 2025
0
share
مولانا عارف حسین قاسمی صاحب مرتب مینار نور کے نام جہیز کے مطالبہ کی ستائی ہوئی چند بیٹیوں نے ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے جو لکھا وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے وہ لکھتی ہیں ہم کنواری لڑکیاں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے اب تک شادی کی نعمت سے محروم ہیں۔
خدا کی قسم برائی سے بچنا مشکل ہو گیا ہے مسلم نوجوانوں کو ہمارا یہ پیغام دیجئیے کہ کب تک تمہاری عزتیں سنبھال کر بیٹھے خدارا اس غفلت سے نکل کر اپنی عزت کی حفاظت کرو ۔ اگر جہیز ہی کی بات ہے تو تمہیں شادی کے بعد جہیز تو مل جائے گا لیکن کنواری بیویاں نہیں ملے گی خدا کے لیے اس جہیز کی رسم کو توڑ کر اپنا مسلم ہونا ثابت کرو مولوی صاحب ہمارے لیے دعا کیجئے گا کہ خدا ہمیں ثابت قدم نصیب فرمائے ۔ حقیقت میں ملت کی بیٹیوں کو جہیز پرستوں نے اتنا مجبور کر دیا جہیز مشرکانہ رسم ہے مگر کیا غریب و امیر بددین اور دیندار جو سمجھے جاتے ہیں جب نکاح کا موقع اتا ہے جہیز کی منحوس رسم کو ادا کرنا فرض سمجھتے ہیں۔ مگر ایسے فتنہ و فساد اور مفادپرستی کے ماحول میں ایسے بھی عاشق رسول ہیں ۔ ان میں ایمانی غیرت موجود ہیں جب نکاح کی سنت ادا کرنے کا موقع اتا ہے تو طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کرتے ہیں جس میں نہ بارات لے جا کر لڑکی والوں پر دعوت طعام کا بوجھ ڈالتے ہیں نہ لڑکی والوں سے فقیروں جیسا یا ڈاکوؤں جیسا جہیز حاصل کرتے ہیں ۔ الحمدللہ 19 دسمبر 2025 بروز جمعہ بعد نماز عصر قاسمیہ مسجد میں فیاض احمد کی دختر فرحین افرین کا نکاح اشفاق احمد انصاری کے فرزند محمد اشنب کے ساتھ انجام پایا۔ مولانا غلام محمد وستانوی لائبریری مالیگاؤں کی جانب سے دونوں خاندانوں کو مبارکباد اور اس نئے جوڑے کے لیے دعا کہ اللہ تعالی دنیا اور اخرت میں خوشی بھری زندگی نصیب فرمائے (آمین)